اسلام کے نام پر بننے والے پاکستان کی حفاظت اور دفاع کشمیری اپنے ایمان کا حصہ سمجھتے ہیں ،جماعت اسلامی آزادجموں وکشمیر

اتوار 6 ستمبر 2015 12:40

مظفر آباد،باغ راولاکوٹ،بھمبر،کوٹلی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 06 ستمبر۔2015ء) جماعت اسلامی کی کال پر پورے آزاد کشمیرگلگت بلتستان سمیت پاکستان میں مہاجرین نے یوم دفاع پاکستان اور یوم عزم آزاد ی کشمیربھرپور اندا ز سے منایا گیا،ریلیاں ،جلسے جلوس اور سیمینارز منعقد کیے گئے،ریلیوں سے خطاب کرتے ہوئے جماعت اسلامی کے قائدین نے کہاکہ اسلام کے نظریے پر معرض وجود میں آنے والے پاکستان کی سلامتی دفاع کشمیریوں کے ایمان کا حصہ ہے،کشمیری حرمین شرفین کے بعد پاکستان کو مقدس سمجھتے ہیں اس کے لیے قربانیاں پیش کررہے ہیں،اہل کشمیرپاک فوج کے ساتھ مل کر نہ صرف پاکستان اور آزاد خطے کو دفاع کریں گے بلکہ سرینگر کو آزاد کرواکر بنگلہ دیش کا بدلہ بھی لیں گے،مقرریں نے اپنے اپنے خطابات میں کہاہے کہ کشمیری تقسیم برصغیر کے نامکمل ایجنڈے کی تکمیل کی جنگ لڑرہے ہیں اوریہ پاکستان کی سلامتی کی جنگ ہے،انھوں نے کہا نریند ر مودی کے خطرناک عزائم کو اہل کشمیرنے خاک میں ملا دیا ہے اور وہ اپنی خفت مٹانے کے لیے سیز فائر لائن پر بلااشتعال فائرنگ کررہاہے،مقرریں نے خبردار کیا کہ اگر بھارت اور مودی نے مقبوضہ کشمیرمیں مظالم بند نہ کیے اور کشمیریوں کو حق فراہم نہ کیا اور پاکستان پر حملے کی حماقت کی تو 5لاکھ ریٹائرڈ فوجی اور10لاکھ مجاہدین بھارت کو نانی یاد کروائیں گے ۔

متعلقہ عنوان :