تنازعہ کشمیر پر پاکستان کے اصولی موقف سے بھارت بوکھلاہٹ کا شکار ہے، آسیہ اندرابی

جمعرات 10 ستمبر 2015 19:48

سرینگر (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 10 ستمبر۔2015ء) مقبوضہ کشمیر میں دختران ملت کی چیئرپرسن آسیہ اندرابی نے کہا ہے کہ تنازعہ کشمیر پر پاکستان کے اصولی موقف سے بھارت بوکھلاہٹ کا شکار ہے۔ آسیہ اندرابی نے سرینگر میں جاری ایک بیان میں کہا کہ پاکستان کے مبنی برحق اور اصولی موقف سے بھارت اس قدر بوکھلا چکا ہے کہ اسے سمجھ نہیں آرہی ہے کہ وہ کس طرح سے اپنا ردعمل ظاہر کرے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ پاکستانی فوج کے سربراہ جنرل راحیل شریف نے اپنے حالیہ بیان میں بالکل برحق کہا ہے کہ کشمیر تقسیم برصغیر کا ایک نامکمل ایجنڈا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اس حقیقت پر بھارت کا ردعمل اسکی ہٹ دھرمی کا ایک اور ثبوت ہے۔ آسیہ اندرابی نے کہا کہ بھارت دراصل یہ تلخ حقیقت تسلیم کرنے یا سننے کے لیے تیار ہی نہیں ہے کہ جموں وکشمیر کبھی بھی اسکا حصہ نہیں رہا ہے اور اس نے اس پر غیر قانونی طور پر قبضہ جما رکھا ہے ۔

متعلقہ عنوان :