آزاد کشمیر میں تقریباََ7لاکھ بچے پولیو مہم کے قطروں سے محروم، دوسرے روز بھی پولیو مہم شروع نہ ہوسکی

منگل 15 ستمبر 2015 16:30

مظفر آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 15 ستمبر۔2015ء) آزاد کشمیر بھر سمیت مظفر آباد میں 6لاکھ 97 ہزار 177 بچے پولیو مہم کے قطروں سے محروم دوسرے روز بھی پولیو مہم شروع نہ ہوسکی حکومتی بے بسی ور ڈائریکٹرز ہیلتھ کی لاپرواہی سوالیہ نشان بن گئی ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق آزاد کشمیر میں ہیلتھ ایمپلائز ہیلتھ الاؤنس کے نوٹیفکیشن کو یکسر مسترد کرنا وفاقی حکومت کی جانب سے وفاق طرز کے نوٹیفکیشن جاری کرنے کے مطالبات پر ڈویژن میرپور ، راولاکوٹ اور مظفر آباد میں احتجاج کا سلسلہ جاری ہے جبکہ گزشتہ روز تین روز کے لئے احتجاج موخر کرنے کے اعلان کے باوجود آزاد کشمیر کے دس اضلاع میں پولیو مہم کے دوران تقریباً چھ لاکھ ستانوے ہزار 177پانچ سال سے کم عمر کے بچوں کو پولیو کے قطرے پینے تھے جو نہ پلائے جاسکے جس کے باعث لاکھوں بچے متاثر ہونے کا خدشہ ہے جبکہ ہسپتالوں میں بھی عملے کی حاضری برائے نام دور دراز سے آنے والے ایمرجنسی مریضوں کو بھی اسلام آباد اور ایبٹ آباد شفٹ کیا جاتا ہے جو عام انسان کی بس کی بات نہیں جبکہ تیرہ روز گزرنے کے باوجود حکومت آزاد کشمیر اور سیکرٹری مالیات کے ملازمین کا نیا وفاق طرز کا نوٹیفکیشن جاری نہ کرسکے جبکہ ڈی جی ہیلتھ بھی بے بس عوام سیاسی جماعتیں اور سول سوسائٹی نے شدید احتجاج کیا ہے چھ لاکھ ستانوے ہزار 177 بچوں کو کس گناہ کی سزا مل رہی ہے ان کو فوری پولیو کے قطرے پلائے جائیں ۔

متعلقہ عنوان :