پاکستان اور بھارت کے درمیان بڑھتی ہوئی سر مہری بر صغیر میں امن کیلئے اچھا شگون نہیں ٗعمر عبد اﷲ

اقوام متحدہ میں ملاقات کے بجائے صرف ہاتھ ہلانے سے امن اور علاقائی تعاون کا دور شروع نہیں ہوسکتا ٗمیڈیا سے گفتگو

بدھ 30 ستمبر 2015 22:58

جموں (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 30 ستمبر۔2015ء) مقبوضہ کشمیر کے سابق کٹھ پتلی وزیر اعلیٰ عمر عبد اﷲ نے کہا ہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان بڑھتی ہوئی سر مہری بر صغیر میں امن کیلئے اچھا شگون نہیں ٗاقوام متحدہ میں ملاقات کے بجائے صرف ہاتھ ہلانے سے امن اور علاقائی تعاون کا دور شروع نہیں ہوسکتا ۔

(جاری ہے)

میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے عمر عبد اﷲ نے کہاکہ یہ امر افسوس ناک ہے کہ دونوں وزرائے نے ہاتھ بھی نہیں ملایا یہ امن کیلئے بہتر نہیں ۔

انہوں نے کہاکہ مقبوضہ کشمیر میں سیاسی صورتحال غیر یقینی ہے اور بے جی پی کی حکومت کشمیر کی خصوصی حیثیت کو کمزور کرنے کے ایجنڈے پر کام کررہی ہے ۔انہوں نے جموں اور کشمیر کے علاقوں کے درمیان خلیج پیدا کر نے کی کوششوں کی بھی مذمت کی ۔عمر عبد اﷲ نے کہاکہ گولی سے نہیں بلکہ بولی سے مسائل حل ہوسکتے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :