سراج الحق کا10اکتوبرکو دورہ پلندری آزاد خطے میں کرپٹ نظام کی تبدیلی کیلئے سنگ میل ثابت ہوگا،سردار ارشد ندیم ایڈووکیٹ

ضلع سدھنوتی کے عوام سیاسی وابستگیوں سے بالاتر ہوکر اپنی روایات کے مطابق مہمان کا شاندار استقبال کرینگے، جماعت اسلامی کشمیرکی آزادی اسلامی نظام کے نفاذ کیلئے میدان میں نکلی ہے ، سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیر

اتوار 4 اکتوبر 2015 13:45

پلندری (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 04 اکتوبر۔2015ء) جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیرکے سیکرٹری جنرل سردار ارشد ندیم ایڈووکیٹ نے کہاہے کہسراج الحق کا دورہ پلندری آزاد خطے میں کرپٹ نظام کی تبدیلی کے لیے سنگ میل ثابت ہوگا،ضلع سدھنوتی کے عوام سیاسی وابستگیوں سے بالاتر ہوکر اپنی روایات کے مطابق مہمان کا شاندار استقبال کریں گے ، جماعت اسلامی سراج الحق اور عبدالرشید ترابی کی قیادت میں حقیقی اسلامی تبدیلی لائے گی،اسلامی نظام کے نفاذ اور کشمیرکی آزادی کے لیے جماعت اسلامی میدان میں نکلی ہے، ان خیالات کا اظہارا نھوں نے سراج الحق کے دورے کے حوالے نمب میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا انھوں نے کہاکہ پلندری کے عوام نے جس طرح 1947میں ڈوگروں کے خلاف جہاد کیا تھا سی طرح ایک بار پھر کرپٹ نظام کی تبدیلی اور اسلامی نظام کے نفاذ کے لیے جدوجہد کریں،10اکتوبر کو جماعت اسلامی پاکستان کے امیر سینیٹر سراج الحق کا سدھنوتی کی تاریخ کا سب سے بڑا تاریخی استقبال کرکے اپنے اسلاف کی روح کو سکون پہنچائیں اور ان کے ادھرے مشن کی تکمیل کے لیے اپناکردار ادا کریں، ان خیالا ت کا اظہار انھوں پنتھل میں سراج الحق کی آمد کے حوالے سے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا،دریں اثناء ارشد ندیم ایڈووکیٹ نے پلندری بار ایسوسی ایشن کے صدر سردار امجد اسلم ایڈووکیٹ سمیت وکلا ء کو سراج الحق کے جلسہ عام میں شرکت کی دعوت دی جو انھوں نے قبول کرتے ہوئے اعلان کیا کہ پلندری کے وکلاء اپنے مہمان قائد کا بھرپو ر استقبال کریں گے، سردار ارشد ندیم ایڈووکیٹ نے کہاکہ جماعت اسلامی اس کرپٹ اور بدبودار نظام کی تبدیلی کے ایجنڈے کو لے کر نکلی ہے عوام ان کا ساتھ دیں،جماعت اسلامی ہی حقیقی تبدیلی لاسکتی ہے،جماعت اسلامی نے حقیقی تبدیلی کے لیے کام کیاہے ہر سطح پر قیادت تیار کی ہے عوام کی اسلام کی بنیاد پر تربیت کی ہے اور کشمیرکی آزادی میں اپنا بھرپور کردار ادا کیا ہے،عوامی مسائل کے حل اور کشمیرکی آزادی کی منزل کے حصول کے لیے ضروری ہے کہ آزاد کشمیرمیں جماعت اسلامی کا موثر پارلیمارنی کردار ہو۔

(جاری ہے)

انھوں نے کہا سراج الحق کے دورے سے تحریک آزادی کشمیرکو تقویت ملے گی اور آزاد خطے میں نظام کی تبدیلی کی رہ ہموار ہوگی۔

متعلقہ عنوان :