آزادکشمیر میں ہونیوالے انتخابات منصفانہ ،شفاف بنیادوں پر منعقد کروائے جائیں ،شاہ غلام قادر

مجید بدنامی کا داغ دھونے کیلئے غیر جانبدارانہ انتخابات کروائیں،مظفرآباد کی ساتوں نشستیں جیت کر محمد نواز شریف کو تحفہ دینگے، رہنماء ن لیگ آزاد کشمیر

ہفتہ 10 اکتوبر 2015 17:16

ہٹیاں بالا ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 10 اکتوبر۔2015ء) مسلم لیگ(ن) آزاد کشمیر کے مر کزی سکرٹیری جنرل سابق سپیکر اسمبلی شاہ غلام قادرنے پر یس کلب ہٹیاں بالا کے وفد سے بات چیت کر تے ہو ئے کہا ہے کہ آزادکشمیر میں ہونے والے انتخابات منصفانہ اور شفاف بنیادوں پر منعقد کروائے جائیں اور یہی میاں محمد نواز شریف کی بھی خواہش ہے مجید کو اگر اپنی بدنامی کا داغ دھونا ہے تو اس کا ایک ہی حل ہے کہ مئی میں غیر جانبدارانہ انتخابات کروائیں حلقہ نمبر چھ کی اعوان برادری کے مسلم لیگ ن میں شمولیت سے ہمارے حوصلے مزید بلند ہو گئے ہیں اب ہم یقینی طور پر یہ کہہ سکتے ہیں مظفرآباد ڈویژن کی ساتوں نشستیں جیت کر میاں محمد نواز شریف کو تحفہ دیں گے آئندہ حکومت سازی کیلئے ہمیں کسی بیساکھی یا اتحاد کی ضرورت نہیں ہم کسی کی مخالفت نہیں کریں گے بلکہ اپنا پروگرام اور پالیسی عوام کیلئے پیش کریں گے میاں محمد نواز شریف نے اقوام متحدہ میں چار نکاتی ایجنڈہ پیش کر کے کشمیری عوام کی بہترین ترجمانی کی ہے ان کے اس عمل نے کشمیریوں کے دل جیت لیئے ہیں چار نکاتی فارمولہ پر عملدرآمد کر کے جنوب مشرقی ایشیاء میں قیام امن کا خواب شرمندہ تعبیر ہو سکتا ہے تاہم بھارت کی روائیتہ ہٹ دھرمی پر عالمی برادری کی آنکھیں کھل جانی چاہیئں میاں محمد نواز شریف دہشت گردی کے چیلنج کا ڈٹ کر مقابلہ کر رہے ہیں دہشت گردی کے خلاف جنگ میں مسلح افواج پاکستان اور جنرل راحیل شریف کا کردار لائق تحسین ہے جس پر انہیں سلام پیش کرتے ہیں حلقہ چھ کی اعوان برادری کی شمولیت سے مسلم لیگ(ن)مزید مضبوط ہوئی ہے ہم ان کو کبھی مایوس نہیں کریں گے پیپلز پارٹی کی موجودہ حکومت نے برادری ازم ،اقرباء پروری اور لوٹ کھسوٹ کی انتہاء کر رکھی ہے عوام دربدر ہیں بدلیہ ملازمین گزشتہ کئی ماہ سے ہڑتال پر ہیں انہیں تنخواہ تک ادا نہیں کی جا رہی جبکہ وزیر اور مشیروں کی فوج بیرون ملک سرکاری خرچ پر دورے کر کے قومی دولت ضایا کر رہے ہیں ہم اقتدار میں آکر ان لوگوں کا کڑا احتساب کریں گے اور قوم کی لوٹی گئی ایک ایک پائی واپس نکلوائیں گے جونئے لوگ مسلم لیگ ن میں شامل ہو ئے ہیں ان کی عزت نفس کا بھرپورخیال رکھیں گے اور انہیں مایوسی نہیں ہو گی نہ ان کو یہ احساس ہونے دیں گے کہ انہوں نے کوئی غلط فیصلہ کیا ہے ۔