آزاد کشمیر کے وزیر اعظم بے اختیار، وزراء مرکزی قیادت کے آشیر باد پر قومی خزانے کو عیاشیوں پر لٹانے لگے

سینئر مشیر حکومت چوہدری ریاض وزیرا عظم کی جگہ تقریوں اور تبادلوں کے نوٹیفکیشن جاری کرنے لگے ، حزب اختلاف حکومت کے احتساب کے بجائے فرینڈلی اپوزیشن میں مصروف، احتساب بیور کرپش میں ملوث د وزراء اور اور بیوروکریٹس کے خلاف تاحال کوئی کارروائی نہ کر سکا ،ذرائع

منگل 13 اکتوبر 2015 17:42

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 13 اکتوبر۔2015ء ) آزاد حکومت اور اپوزیشن نے کشمیری عوام کو بے یارومدد گار چھوڑ دیا وزیر اعظم کی بے اختیاری وزراء مرکزی قیادت کے آشیر باد پر قومی خزانے کو عیاشیوں پر لٹانے لگے ،80کے قریب آزاد حکومت کے مشیروں کی فوج کے کپتان سینئر مشیر حکومت چوہدری ریاض وزیرا عظم کی جگہ تقریوں اور تبادلوں کے نوٹیفکیشن جاری کرنے لگے ، حزب اختلاف حکومت کے احتساب کے بجائے فرینڈلی اپوزیشن میں مصروف احتساب بیور کرپش میں ملوث بڑے بڑے ناموں کے انکشافات اور نشاندہی کے باوجود وزراء اور اور بیوروکریٹس کے خلاف تاحال کوئی کارروائی نہ کر سکا ،ذرائع کے مطابق پیپلز پارٹی کی مرکزی قیادت نے آزاد کشمیر میں وزیراعظم اور انکی حکومت کو مکمل طور پر بے اختیار کر رکھا ہے اور تمام تر حکومتی معا ملات سینئر مشیر حکومت چوہدری ریا ض کو سونپ رکھے ہیں ، چوہدری ریاض آزاد کشمیر میں وزیر اعظم کے بجائے سرکاری افسران اور دیگر ملازمیں کی تقرریوں اور تبادلوں کے نوٹفکیشن جاری کرتے ہیں ،وزیر اعظم کی بے اختیاری کے باعث حکومتی وزراء مرکزی قیادت کے آشر باد پر قومی خزانہ کو عیاشیوں پر لٹا رہے ہیں ، حکومت کے شروع کردہ تمام منصوبے کرپشن کی نذ ر ہو گئے ہیں اور آزاد کشمیر میں کا غذی کارروائی کے علاوہ عملی طور پر کچھ نہیں ہو رہا ، زرئع کے مطابق آزاد کشمیر میں حکومت اور اپوزیشن کے درمیان معاہدہ کے تحت فرینڈلی میچ کھیلا جا رہا جس کی وجہ سے حکومت ایوان میں عوامی مسائل کو اٹھانے کے بجائے دیگر مسائل پر بحث کر تی ہے اور عوام میں مقبولیت کے لیے صرف اخبارات کی حد تک حکومت مخالف بیانات دیتی ہے ،جبکہ حکومت اوراپوزیشن کے درمیان فرینڈلی میچ کی وجہ سے کرپشن میں ملوث کرپٹ وزراء اور بیوروکریٹس کے نام کے انکشافات کے باوجود کسی کیخلاف کوئی کارروائی عمل میں نہیں لائی جاسکی اور احتساب بیور بھی کارروائی کرنے میں ناکام ہے ، دوسری جانب ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل میں تاخیر کی وجہ سے وزراء نے اپنے حلقوں میں جانا بھی چھوڑ دیا ہے اور منہ چھپانے پر مجبور ہو گئے ہیں ، آزاد کشمیر میں حکومت کی بے اختیاری کے باعث پیپلز پارٹی کا عوامی حلقوں میں گراف بھی دن بدن گرنے لگا ہے ۔

`

متعلقہ عنوان :