کشمیر کی ریاست بھارت میں ضم نہیں ہوئی،دفعہ 370 کے تحت ریاست نے اپنی خودمختار حیثیت برقرار رکھی ہے،مقبوضہ کشمیر ہائیکورٹ کا تاریخی فیصلہ

جمعہ 16 اکتوبر 2015 18:19

سری نگر(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 16 اکتوبر۔2015ء ) مقبوضہ کشمیر ہائیکورٹ نے تاریخی فیصلہ دیتے ہوئے کہا کہ مقبوضہ کشمیر کی ریاست بھارت میں ضم نہیں ہوئی۔دفعہ 370 کے تحت کشمیر نے اپنی خودمختار حیثیت برقرار رکھی ہے، تاریخی فیصلے کے بعد سری نگر کی جامع مسجد میں پاکستانی پرچم لہر ادیا گیا۔

(جاری ہے)

بھارتی میڈیا کے مطابق چیف جسٹس حسنین مسعودی ،جسٹس راج کوتوال پر مشتمل بینچ نے فیصلہ سنایا فیصلے میں انہوں نے قراردیا کہ د فعہ 370کو منسوخ کیا جاسکتا ہے نہ ہی اس میں کوئی ترمیم کی جاسکتی ہے۔

حریت رہنماشبیر احمد شاہ کا کہنا ہے کہ تقسیم سے پہلے بھی کشمیر بھارت کا حصہ نہیں تھا ،کشمیری عوام مقبوضہ کشمیر کو کبھی بھارت کا حصہ نہیں بننے دیں گے۔انہوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں نام نہاد انتخابات رائے شماری کا نعم البدل نہیں۔مقبوضہ جموں کشمیر کی ہائیکورٹ کے تاریخی فیصلے کے بعد سری نگر کی جامع مسجد میں پاکستانی پرچم لہر ادیا گیا۔

متعلقہ عنوان :