بھارت جموں وکشمیر میں انسانیت سوز سلوک کرتا ہے ، لائن آف کنٹرول سرحد نہیں نہ ہی ہم اسے مانتے ہیں ، یہ سیز فائر لائن ہے ؛وزیر آزاد کشمیر چوہدری عبدالمجید

ہفتہ 17 اکتوبر 2015 20:05

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 17 اکتوبر۔2015ء) وزیراعظم آزاد کشمیر چوہدری عبدالمجیدنے کہا ہے کہ بھارت جموں وکشمیر میں انسانیت سوز سلوک کرتا ہے ، لائن آف کنٹرول کوئی سرحد نہیں نہ ہی ہم اسے مانتے ہیں ، یہ سیز فائر لائن ہے ، وزیراعظم آزاد کشمیر و اقوام متحدہ میں کشمیر پر موقف کی تائید کرتے ہوئے خراج تحسین پیش کرتے ہیں ،بھارت پاکستان کیخلاف اور کشمیر میں جو اقدامات کررہا ہے وہ قابل مذمت ہیں ،ہم کشمیر اور گلگت بلتستان کی طرف سے مقبوضہ کشمیر کے عوام کا شکریہ ادا کرتے ہیں کہ وہ جس طریقے سے تحریک آزادی کشمیر کو زندہ رکھے ہوئے ہیں وہ قابل تحسین ہے ۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے کشمیری صحافی کی رپورٹ سٹرکچر آف وائلنس ان جموں وکشمیر کی لانچنگ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ہر مذہب انسانیت سے پیار کا درس دیتا ہے ہم کشمیر میں بھی رواداری چاہتے ہیں کشمیر کا سب سے بڑا مسئلہ یہ ہے کہ اسے بین الاقوامی مسئلے سے ہٹا کر دو ملکی تنازعہ بنا دیا گیا ہے ۔ مسئلہ کشمیر اپنی افادیت کھو رہا ہے اسے پاکستان اور او آئی سی میں اجاگر کرتے ہوئے عالمی برادری کے سامنے مضبوط موقف اپنانا ہوگا تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سابق سپیکر آزاد کشمیر اسمبلی شاہ غلام قادر نے کہا کہ اس وقت میڈیا مقبوضہ کشمیر ہائی کورٹ کے فیصلے کو بڑھا چڑھا کر پیش کررہے ہیں ہمارا مسئلہ آرٹیکل 370کو محفوظ رکھنا نہیں ہمارا مسئلہ حق خودارادیت ہے مسئلہ کشمیر کو دو ملکی تنازعہ سے ہٹا بین ا لاقوامی حیثیت دلانا ہے رپورٹ مرتب کرنے والے خرم پرویز نے کہا کہ ہم اکثر رپورٹ سرینگر میں ریلیز کرتے تھے یہ رپورٹ پہلی مرتبہ یورپ اورپاکستان میں ریلیز کی جارہی ہے اس رپورٹ میں ہم نے ہندوستانی عدلیہ کے دوہرے معیار کو سامنے لایا ہوا ہے ہندوستانی عدلیہ ہندوستان کے شہری کے لئے الگ اور کشمیریوں کیلئے الگ موقف اپنائے ہوئے ہے کشمیر میں ہندوستانی عدلیہ جس فوج کو تحفظ فراہم کرتی ہے اس کے علاوہ کچھ کام نہیں کرتی او آئی سی کو مسئلہ کشمیر کو اجاگر کرنے کیلئے سنجیدہ اقدامات اٹھانا ہونگے مسئلہ کشمیر کو صرف سیاسی بنیادوں پر نہ دیکھا جائے بلکہ اس کا ایک بڑا پہلو انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں بھی ہیں ہم پاکستان کے مشکور ہیں ہیں کہ انہوں نے مسئلہ کشمیر کو اقوام متحدہ میں اجاگر کیا ہندوستان مذاکرات اس لئے نہیں کرتا کہ وہ کشمیر کے مسئلے کو حل کرے بلکہ وہ صرف وقت گزاری کیلئے مذاکرات کرتا ہے پیپلز پارٹی کے رہنما انور یوسف نے کہا کہ یہ رپورٹ مسئلہ کشمیر کی ایف آئی آر ہے اس میں واضح کیا گیا ہے کہ کشمیر میں کس طرح کے مظالم کئے جارہے ہیں کشمیر میں اس وقت آدھی بیوہ اور آدھی ماں کا تصور پایا جاتا ہے اس کی بنیادی وجہ ہے یہ ہے کہ وہاں زندہ کو غائب کئے جانے کی فہرست طویل ہوچکی ان بیویوں اور ماؤں کو معلوم نہیں ان کے عزیز کہاں ہیں