آزاد کشمیر میں نسل درنسل کی سیاست نے قوم کو دھوکہ دیا‘مولانا عطاء الرحمن

ضلع باغ کا ہسپتال کھنڈرات کا نمونہ پیش کر رہا ہے جہاں کرپشن اور رشوت عروج پر ہے علماء حق کی آواز بلند کرتے رہیں گے‘امیر جے یو آئی ضلع باغ کا بیس بگلہ میں خطاب

اتوار 18 اکتوبر 2015 12:20

بیس بگلہ (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 18 اکتوبر۔2015ء) آزاد کشمیر میں نسل درنسل کی سیاست نے قوم کو دھوکہ دیا‘ضلع باغ کا ہسپتال کھنڈرات بنا ہوا ہے جہاں کرپشن اور رشوت عروج پر ہے‘حلقہ وسطی میں کسی کے ساتھ اتحاد نہیں ہوگا‘علماء حق کی آواز بلند کرتے رہیں گے-ان خیالات کا اظہار جمعیت علماء اسلام ضلع باغ کے امیرمولانا عطاء الرحمن نے غازیوں اور شہیدوں کی سرزمین بیس بگلہ میں اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا-انہوں نے کہا کہ عوام نے مسجد اور مدرسہ علماء کے حوالے کیا جس کا بہتر نتائج سامنے آ رہے ہیں اب سیاسی میدان میں علماء کا ساتھ دیں حقوق ان کی دہلیز پر ملیں گے- باغ وزیر صحت کا ہسپتال کھنڈرات کا نمونہ پیش کر رہا ہے ہر طرف رشوت وکرپشن کا راج ہے-دربان سے لیکر وزیراعظم تک بھتہ جاتا ہے جس کو ہم نے ختم کیا-چند لوگ جو کم فہم اور جاہل ہیں وہ اپنی کمزوری کو چھپانے کیلئے برادری ازم کا کام کرتے ہیں-مولانا عطاء الرحمان نے کہا کہ علماء کا نظریاتی تسلسل ہے اپنا پروگرام مظلوم طبقات کی اور حق کی آواز بلند کریں گے-خدا کی زمین پر خدا کا نظام ہوگا ہمارا یہ قافلہ جاری رہے گا-کوٹلی میں 18قادیانیوں کے مراکز پر کام ہو رہا ہے جن کوکوئی پوچھنے والا نہیں- پاکستان میں تو اس کے خلاف آئین بنا ہوا ہے - کسی کے ساتھ اتحاد کا فیصلہ مرکزی قیادت کرے گا تاہم وسطی باغ میں کسی کے حق میں دستبردار نہیں ہوں گے-آزاد کشمیر میں قاضی‘ مفتی اور دیگر دینی جو کام ہوا وہ جمعیت علماء اسلام کی مشاورت سے ہوا -30 سال سے آزاد کشمیر میں نسل در نسل کی سیاست نے دھوکہ دیا-جے یو آئی نے جو ذمہ داری دی ہے ا س پر چلیں گے - ان کے ساتھ مولانا عبدالکبیر ‘ مولانا ابراہیم امیر وسطی باغ اور دیگر تھے-

متعلقہ عنوان :