مظفرآباد اوردیہی علاقوں میں موسم کی انگڑائی ‘ موسم سرما کی پہلی بارش نے گرمی کو سردی میں تبدیل کردیا

منگل 20 اکتوبر 2015 16:43

مظفرآباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 20 اکتوبر۔2015ء) مظفرآباد اوردیہی علاقوں میں موسم نے انگڑائی لے لی ، موسم سرما کی پہلی بارش نے گرمی کو سردی میں تبدیل کردیا ،بالائی علاقوں نے برف کی سفید چادر اوڑھ لی ، برفباری کے باعث لیپہ ویلی کا زمینی رابطہ منقطع ہوگیا ہزاروں افراد محصور ہو کر رہ گئے ،پہاڑوں پر برفباری کے باعث سردی کی لہر میں اضافہ ہوگیا ،لوگوں نے گرم ملبوسات کا استعمال شروع کردیا ،تفصیلات کے مطابق موسم سرما کی آمد سے سردی کی لہر نے بارش کے ساتھ موسم کو بھی ٹھنڈا کردیا ہے ،مظفرآباد شہر میں لنڈا بازار کی رونقیں بھی لوٹ آئی ہیں ،وادی جہلم کے پہاڑی علاقوں پانڈو ،بارہ ہزاری ،پیر کنٹھی ،نانگاں ٹک،وادی نیلم میں چھٹہ کھٹہ ،رتی گلی ،اڑنگ کیل ،شونٹھر سمیت دیگر پہاڑوں پر برف کی تہہ نے سردی کی شدت میں اضافہ کردیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :