حریت کانفرنس کے کنوینر غلام محمد صفی کا پاکستان مسلم لیگ(ن) آزاد کشمیر کے صدر راجہ محمد فاروق حیدر خان سے ٹیلیفونک رابط، مختلف امور پر تبادلہ خیال

پیر 16 نومبر 2015 19:57

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔16 نومبر۔2015ء) حریت کانفرنس کے کنوینر غلام محمد صفی کا پاکستان مسلم لیگ(ن) آزاد کشمیر کے صدر راجہ محمد فاروق حیدر خان سے ٹیلیفونک رابطہ مختلف امور پر تبادلہ خیال۔ تفصیلات کے مطابق پیر کے روز حریت کانفرنس کے کنوینر غلام محمد صفی نے پاکستان مسلم لیگ(ن) آزاد جموں وکشمیر کے صدر و سابق وزیر آزاد کشمیر اور اپوزیشن لیڈر قانون ساز اسمبلی راجہ محمد فاروق حیدر خان کو ٹیلی فون کیا اور مسئلہ کشمیر و تازہ ترین سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔

غلام محمد صفی نے واضح کیا کہ حریت کانفرنس آزاد کشمیر کے سیاسی اور حکومتی معاملات سمیت تمام ایشوزپر مکمل غیر جانبدار ہے ہمارے لیے آزاد کشمیر کی تمام سیاسی جماعتیں یکساں طور پر قابل احترام اور اہمیت کی حامل ہیں حریت کانفرنس آزاد کشمیر میں کوئی سیاسی ایجنڈہ نہیں رکھتی ہماری جدوجہد کا مقصد تحریک آزاد ی کشمیر کی تقویت اور کشمیریوں کے حق خودارادیت کا حصول ہے۔

(جاری ہے)

حریت کانفرنس کے کنوینر غلام محمد صفی نے پاکستان مسلم لیگ(ن) آزاد جموں وکشمیر کے صدر راجہ محمد فاروق حیدر خان کو یقین دہانی کروائی کہ آئندہ چند روز میں حریت کانفرنس باضابطہ اجلاس بلا کر اس معاملے میں اپناموقف کو دو ٹوک انداز میں واضح کرے گی۔ اس موقع پر دونوں راہنماؤں نے آئندہ چندروز میں ملاقات پر بھی اتفاق کیا۔