کراچی ، شہید خاتون پائلٹ مریم مختیار کی نماز جنازہ ادا کردی گئی، نماز جنازہ میں ایئرچیف مارشل سہیل امان سمیت دیگر اعلیٰ فوجی حکام کی شرکت ،صدر ممنون حسین ، وزیراعظم نواز شریف اورآرمی چیف جنرل راحیل شریف کا خراج عقیدت
منگل 24 نومبر 2015 23:41
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔24نومبر۔2015ء) شہید خاتون پائلٹ مریم مختیار کی نماز جنازہ ادا کردی گئی ، نماز جنازہ میں ایئرچیف مارشل سہیل امان سمیت دیگر اعلیٰ فوجی حکام نے بھی شرکت کی ۔
(جاری ہے)
تفصیلات کے مطابق منگل کو میانوالی کے قریب کندیاں کے علاقے کچہ گجرات میں طیارے کے حادثے میں شہید ہونیوالی پہلی خاتون پائلٹ مریم مختیار کی نماز جنازہ فیصل بیس میں ادا کی گئی جس میں پاک فضائیہ کے سربراہ ایئرچیف مارشل سہیل امان اور دیگر فوجی حکام نے شرکت کی ۔
صدر مملکت ممنون حسین اور وزیراعظم میاں نواز شریف نے شہید مریم مختیار کو زبردست خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ وہ پاکستانی خواتین کیلئے بہادری کی مثال ہیں ۔ دوسری جانب آرمی چیف نے مریم مختیار کی خدمات پر انہیں خراج عقیدت پیش کیا ۔ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے کہا کہ مریم مختیار پاکستانی خواتین کا فخر اور رول ماڈل تھیں ۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
وزیراعظم کی سعودی ولی عہد سے ملاقات، اہم امور پر تبادلہ خیال
-
سکیورٹی فورسز کا ٹانک میں آپریشن، 4 دہشت گرد مارے گئے ، آئی ایس پی آر
-
آڈیو لیکس کیس، اسلام آباد ہائیکورٹ کا ڈی جی ایف آئی اے کیخلاف توہین عدالت کی کارروائی کا عندیہ
-
سٹاک مارکیٹ ایک اور تاریخ رقم کرکے نئی بلندیوں کو چھو گئی
-
ٹانک میں سکیورٹی فورسزکے آپریشن میں 4 دہشت گرد ہلاک
-
لاہور میں پولیس اہلکار نے گولی مارکرخودکشی کرلی
-
ملکی معیشت کو صحیح سمت پر لیجانے کیلئے کڑوی گولیاں نگلنی پڑیں گی‘ احسن اقبال
-
آئین کی بالادستی سے ہی ملک آگے بڑھے گا، عوام کو اپنے نمائندے منتخب کرنے کا اختیار ہونا چاہیے، چیئرمین سینیٹ
-
وزیراعظم اور امیر کویت کے درمیان ملاقات
-
پاکستان میں غیر معیاری ادویات کا مسئلہ
-
ہمارے مسالے مضر صحت نہیں، بھارتی کمپنی ایم ڈی ایچ
-
کیا انتظامی عہدے کیلئے حکمران خاندان سے ہونا ہی واحد شرط ہے؟
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.