مقبوضہ کشمیر سے بھارتی مظالم سے تنگ آکر ہجرت کرنے والوں کے ساتھ آزاد حکومت کا رویہ انتہائی مایوس کن ہے؛اسلامی حلقہ نمبر راہنما چوہدری نذیر احمد اصلاحی

جمعرات 26 نومبر 2015 18:28

اسلام آباد ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔26 نومبر۔2015ء ) مقبوضہ کشمیر سے بھارتی مظالم سے تنگ آکر ہجرت کرنے والوں کے ساتھ آزاد حکومت کا رویہ انتہائی مایوس کن ہے۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار جماعت اسلامی حلقہ نمبر کے راہنما چوہدری نذیر احمد اصلاحی سابق امیدوار قانون ساز اسمبلی نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ،انہوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر سے بھارتی مظالم سے تنگ اور پاکستان کی محبت میں ہجرت کرنے والے بیس کیمپ کی حکومت کے ہاتھو رُک گے ،ضلع پونچھ میں مقیم 12کنبے ہیں جس کا گزارا الاونس ہجیرہ ایس ڈی ایم آفس سے ملتا ہے مگر ڈی سی پونچھ اور ان کے ماتحت سٹاف اس کی راہ میں رکاوٹ بن گئے پیسے آنے کے باوجود ڈی سی ضلع پونچھ چیک پر دستخط نہیں کر رہے ہیں ،پاکستان سے عقیدت اور محبت کا رشتہ ہے کسی سے حب الوطنی کا سرٹیفیکٹ کی ضرورت نہیں ہے مہاجرین7ماہ سے گزارہ الاونس سے محروم حکومت کے نوٹس کے باوجود کوئی حل نہیں ہوا،ظالموں کے ظلم سے تنگ ہو کر ہجرت کرنے پر مجبور ہوئے ضلع پونچھ میں مقیم مہاجرین کا گزارہ الاونس7ماہ سے بند مہاجرین ڈی سی آفس کے چکر لگا کر لگا کر تنگ آچکے،ڈی سی پونچھ کے ماتحت ملازمین رشوت مانگ رہے ہیں کشمیری تکمیل پاکستان کی جنگ لڑ رہے ہیں جس جرم کے تحت انہیں تنگ کیا جا رہا ہے وزیر اعظم ،چیف سیکرٹری ،وزیر بحالیات نوٹس لیں ورنہ ڈی سی آفس کے باہر دھرنا دیں گے،ان خیالات کااظہار انہوں نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ مہاجرین جو ضلع پونچھ میں مقیم ہیں ان کا ماہانہ گزارہ الاونس 7ماہ سے بند ہے حکومت کو توجہ دلانے کے باوجود کوئی پرسان حال نہیں حکام بالا نوٹس لیں ورنہ ڈی سی آفس کے بعد دھرنا دینے پر مجبور ہوں گے انہوں نے کہا کہ ڈپٹی کمشنر پونچھ کے ماتحت سٹاف رشوت مہاجرین سے مانگ رہا ہے 3مرتبہ مردم شماری اور گھروں کا سروے کیا جا چکا ہے مگر اس کے باوجود ابھی تک گزارہ الاونس نہیں دیا گیا ،انہوں نے چیف سیکرٹری آزاد کشمیر اور دیگر سے حکام سے مطالبہ کیا کہ وہ فوری اس مسئلے کو حل کریں انہوں نے کہا کہ مہاجرین جو کرائیے کے گھروں میں رہتے ہیں جو تھوڑا بہت گزارہ الاونس ملتا ہے وہ بھی نہیں مل رہا جس کی وجہ سے شدید مشکلات کا شکار ہیں فوری مسئلہ حل کیا جائے۔

متعلقہ عنوان :