بزدلانہ حملوں سے ہمارے حوصلے پست نہیں ہوں گے، آخری دہشت گرد کے خاتمے تک کراچی آپریشن جاری رہے گا ،بلدیاتی انتخابات کیلئے بھی بھرپور سیکیورٹی فراہم کریں گے، عوام بلاخوف و خطر گھروں سے نکل کر ووٹ کاسٹ کریں
امن دشمن قوتوں کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی، ملٹری پولیس پر حملے کی تحقیقات جاری ہیں بہت جلد ملوث افراد کو گرفتار کر لیا جائے گا،ڈی جی رینجرز سندھ بلال اکبر کی میڈیا سے گفتگو
جمعرات 3 دسمبر 2015 18:37
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔03 دسمبر۔2015ء) ڈی جی رینجرز بلال اکبر نے کہا ہے کہ بزدلانہ حملوں سے ہمارے حوصلے پست نہیں ہوں گے، آخری دہشت گرد کے خاتمے تک کراچی آپریشن جاری رہے گا۔جمعرات کو ڈی جی رینجرز میجر جنرل بلال اکبر اور ایڈیشنل آئی جی کراچی مشاق مہر نے چہلم کے مرکزی جلوس کی سیکیورٹی کا جائزہ لینے کیلئے دورہ کیا۔
اس موقع پر ڈی جی رینجرز نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حضرت امام حسین کے چہلم کے موقع پر سیکیورٹی کے بھرپور انتظامات کئے گئے ہیں۔(جاری ہے)
ان کا کہنا تھا کہ آخری دہشت گرد تک کراچی آپریشن جاری رہے گا، بزدلانہ حملوں سے ہمارے حوصلے پست نہیں ہوں گے۔ڈی جی رینجرز نے کہا کہ بلدیاتی انتخابات کیلئے بھی بھرپور سیکیورٹی فراہم کریں گے، عوام بلاخوف و خطر گھروں سے نکل کر ووٹ کاسٹ کریں۔
ان کا کہنا تھا کہ پاکستان رینجرز بھرپور طریقے سے آپریشن کر رہی ہے جس کے جواب میں ہم پر بھی حملے ہوتے ہیں تاہم ہمارے حوصلے پست نہیں ہوں گے اور امن دشمن قوتوں کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی۔ ملٹری پولیس پر حملہ سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ واقعے کی تحقیقات جاری ہیں اور بہت جلد ملوث افراد کو گرفتار کر لیا جائے گا۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
یورپ: وباء اور بچوں میں موٹاپے کے درمیان تعلق پر رپورٹ
-
تارکین وطن کی کشتی الٹنے سے ہلاکتوں پر یو این اداروں کا اظہار افسوس
-
میانمار میں غلط معلومات اور نفرت انگیزی پر یو این کو تشویش
-
یو این رکنیت کی ناکام فلسطینی کوشش پر جنرل اسمبلی میں بحث
-
عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتیں کم ہو گئیں
-
حکومت کو سمجھائیں گے کہ نجکاری کی بجائے پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کی طرف بڑھیں
-
خیبرپختونخواہ حکومت کا پنجاب کے کسانوں سے گندم خریدنے کا فیصلہ
-
ظلم کے خلاف اورعادلانہ نظام کے لیے جدوجہد جھاد ہے،سراج الحق
-
اسرائیل کو تسلیم کرنے والی پارلیمنٹ کی اینٹ سے اینٹ بجا دی جائے گی‘مولانا فضل الرحمن
-
ابوظہبی بین الاقوامی کتاب میلہ میں پاکستان کے ادبی شاہکار اور فنکار ادب وفن کے مداحوں کی توجہ کا محور
-
کلر کہار کے قریب خاتون کی موٹروے پولیس افسران سے بدتمیزی
-
سید یوسف رضا گیلانی نے سینئر افسر سید حسنین حیدر کو سیکرٹری سینیٹ مقرر کر دیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.