جموں و کشمیر پاکستان کا حصہ ہے اور وہ پاکستان کا ہی حصہ رہے گا‘فاروق عبداللہ

بھارت کے پاس اتنی طاقت نہیں ہے کہ وہ آزاد جموں و کشمیر کو حاصل کر سکے‘سابق کٹھ پتلی وزیراعلی کا انٹرویو

اتوار 6 دسمبر 2015 12:37

سرینگر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔06 دسمبر۔2015ء) مقبوضہ کشمیر کے سابق کٹھ پتلی وزیراعلیٰ ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے کہا ہے کہ جموں و کشمیر پاکستان کا حصہ ہے اور وہ پاکستان کا ہی حصہ رہے گا‘ بھارت کے پاس اتنی طاقت نہیں ہے کہ وہ آزاد جموں و کشمیر کو حاصل کر سکے- اپنے ایک انٹرویو میں فاروق عبداللہ نے کہا کہ جموں و کشمیر پاکستان کا حصہ ہے اور وہ پاکستان کا ہی حصہ رہے گا جبکہ بھارت کے پاس اتنی طاقت نہیں ہے کہ وہ آزاد جموں و کشمیر کو حاصل کر سکے، اسی طرح پاکستان بھی ایسا نہیں کرے گا۔

سرینگر میں صحافیوں سے بات کرتے ہوئے مقبوضہ کشمیر کی سیاسی جماعت نیشنل کانفرنس کے سربراہ فاروق عبداللہ نے کہا ”ان تمام سالوں میں سیاسی تجربات کی روشنی میں ، میں نہیں سمجھتا کہ ہمارے پاس اتنی طاقت ہے کہ ہم آزاد جموں کشمیر کو حاصل کر سکیں اور اسی طرح ان (پاکستان)کے پاس بھی اتنی طاقت نہیں ہے پس ہم تجارت کر سکتے ہیں دونوں طرف کے لوگ آپس میں شادیاں کر سکتے ہیں جیسا کہ مشترک خاندانوں میں ہوتا ہے اسی طرح پاکستان اور بھارت کئی مسائل کو طے کر سکتے ہیں“۔

(جاری ہے)

مقبوضہ کشمیر کے سابق وزیراعلیٰ نے مزید کہا کہ ایک مرتبہ یہ سب قابل قبول ہو جائے پھر ہمیں فورسز رکھنے کی ضرورت نہیں ہو گی اور ایک خوشگوار صورتحال بن جائے گی۔

متعلقہ عنوان :