مقبوضہ کشمیر میں دو عام شہریوں کو لاپتہ کرنے پر بھارتی فوجی گرفتار

جمعرات 10 دسمبر 2015 14:27

سری نگر/ نئی دہلی ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔10 دسمبر۔2015ء) مقبوضہ کشمیر میں مقامی عدالت کے حکم پر 2 عام شہریوں کو لاپتہ کرنے پر بھارتی فوجی کو گرفتار کرلیا گیا ۔بھارتی میڈیا کے مطابق شمالی کشمیر کے ضلع کپواڑہ میں ایک مقامی عدالت کے احکامات پر دو عام شہریوں کولاپتہ کرنے والے ٹریٹوریل آرمی اہلکار کو گرفتار کرلیا گیا ۔

(جاری ہے)

رپورٹس کے مطابق ایک ٹریٹوریل آرمی اہلکار منظور احمد خواجہ نے 17 نومبر کو کپواڑہ کے کرالہ پورہ دردپورہ میں دو عام شہریوں 42سالہ غلام جیلانی کھٹانہ اور 45سالہ میر حسین کھٹانہ کو اپنے ساتھ لیا تھا اور تب سے دونوں شہری لاپتہ ہیں۔

17نومبر کو ہی فوج نے کپواڑہ کے منی گاہ ہایہامہ جنگل میں ایک طویل جھڑپ کے دوران دو جنگجووٴں کو ہلاک کرنے کا دعویٰ کیا تھا۔

متعلقہ عنوان :