مقبوضہ کشمیر ، عراق ، شام ، فلسطین اور افغانستان میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کو روکا جائے ،انسانی حقوق کے عالمی دن کے موقع پر سیاسی و سماجی رہنماؤں کا مطالبہ

جمعرات 10 دسمبر 2015 20:06

مظفر آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔10 دسمبر۔2015ء) دنیا بھر کی طرح مقبوضہ کشمیر ، عراق ، شام ، فلسطین اور افغانستان میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کو روکا جائے ، بھارت میں گائے کی عظمت کا خاتمہ کرتے ہوئے انسانیت کا وقار بلند کرنے کیلئے عالمی برادری کردار ادا کرے ۔ آزاد کشمیر میں محکمہ تعلیم سکولز کے پرائمری ونگ کو صرف پڑھی لکھی خواتین کے سپرد کیا جائے عدالتوں میں کیسوں کے فیصلوں کے لئے وقت کا تعین کیا جائے زکوة فنڈز بے سہارا بچوں خواتین اور کمزور طبقات کیلئے مختص کیا جائے تاکہ معاشرے میں انصاف کا بول بالا ہوکر خوشحال معاشرہ تشکیل پاسکے ۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار پاس کردہ قرارداد اور تقاریر میں مقررین نے انسانی حقوق کے عالمی دن کے موقع پر کیا تقریب وویمن ایکشن فورم آزاد کشمیر نے منعقد کروائی جس کے مہمان خصوصی وزیر تعلیم کالجز چوہدری مطلوب انقلابی تھے صدارت آزاد کشمیر اسمبلی کی ڈپٹی سپیکر محترمہ شاہین کوثر ڈار نے کی تقریب سے وزیر تعلیم چوہدری مطلوب انقلابی ڈپٹی سپیکر اسمبلی محترمہ ممتاز صحافی اشتیاق آتش ، ذوالفقار بٹ بشارت مغل ایل بی فاروقی خالد راٹھور سلیم قریشی ، ثاقب عباسی ، محترمہ شگفتہ ندیم ، اشتیاق میر مس شبنم رانی محترمہ عظمیٰ محترمہ نورین سمیت مقررین نے خطاب کیا چوہدری مطلوب انقلابی وزیر تعلیم و کالجز ڈپٹی سپیکر اسمبلی محترمہ شامہین کوثر ڈار اور چیئرمین زکوة کونسل آزاد کشمیر طارق سعید نے کہا کہ تاریخ شاہد ہے کہ جو حقوق اسلام اور نبی ﷺ کی تعلیمات سے معاشرے کے ہرطبقہ کو ملی ہیں ان کی مثال دنیا میں کئی بھی نہیں دی جاسکتی