یوتھ فورم فار کشمیر کی انسانی حقوق کے عالمی دن پرکشمیریوں پر بھارتی مظالم کے خلاف ریلی

بھارتی افواج کے کشمیریوں پرا نسانیت سوز مظالم انسانی حقوق کی بدترین خلاف ورزیوں کا اقوام متحدہ نوٹس لے،طارق غوری

جمعرات 10 دسمبر 2015 22:29

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔10 دسمبر۔2015ء) یوتھ فورم فار کشمیرکے زیر ِ اہتمام حقوق ِ انسانی کے عالمی دن کے موقعہ پر ملک بھر میں تقریبات کا اہتمام کیا گیا ۔ اس سلسلہ میں چیف آرگنائزر طارق احسان غوری کی زیر ِ صدارت ایوانِ کشمیر لاہور میں ایک تقریب منعقد ہوئی بعد ازاں یوتھ فورم فار کشمیر کی جانب سے کشمیر میں غاصب بھارتی افواج کے ظلم و ستم اور نہتے کشمیری عوام پر نسانیت سوز مظالم اور انسانی حقوق کی بدترین خلاف ورزیوں کی خلاف مین بلیوارڈ گلبرگ لاہور میں احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔

اس موقعہ پر خطاب کرتے ہوئے طارق احسان غوری نے کہا کہ 10دسمبر کو دنیا بھر میں اقوامِ متحدہ کے زیر اہتمام انسانی حقوق کا عالمی دن منایا جاتا ہے ۔ مگر افسوس کہ کشمیر میں قابض بھارتی افواج کے ظلم و ستم کو روکنے کے لیے کوئی اقدام نہیں کیا گیا۔

(جاری ہے)

بھارتی درندوں نے آزادی پسند کشمیر یوں پر پچھلے 25سالوں سے ظلم و ستم کی انتہا کر رکھی ہے ۔ بے گناہوں کے خون سے وادی کشمیر رنگین ہے جبکہ یتیم بچوں اور بیواؤں کی سسکیاں کشمیر کی فضاؤں میں ہر طرف سنائی دیتی ہیں افسوس کہ عالمی امن کے ٹھیکیداروں نے اس ظلم سے آنکھیں بند کر رکھی ہیں طارق احسان غوری نے کہا کہ ہم انسانی حقوق کے عالمی دن کے موقعہ پراقوامِ متحدہ اور عالمی اداروں سے مطالبہ کرتے ہیں کہ بھارت کو کشمیر سے فوری طور پر فوج نکالنے اور کشمیر میں اقوامِ متحدہ کی منظور کردہ قرار دادوں کے مطابق کشمیریوں کو حق ِ خود ارادیت دینے کے لیے رائے شماری کرائی جائے تا کہ کشمیری بھارتی غلامی کی زنجیروں سے آزاد ہو سکیں

متعلقہ عنوان :