شہداء پشاور اے پی ایس سکول کیلئے کل سائیں سہیلی سرکار در بار پر قرآن خوانی ودعائیہ تقریب کا انعقاد کیاجائیگا

منگل 15 دسمبر 2015 13:32

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔15 دسمبر۔2015ء) آل جموں وکشمیر مسلم کانفرنس سٹی کے زیر اہتمام آج شہداء پشاور اے پی ایس سکول کے لیے کل دن دس بجے سائیں سہیلی سرکار در بار پر قرآن خوانی ودعائیہ تقریب کا انعقاد کیاجائیگا۔جس میں مسلم کانفرنس کے تمام عہدیداران شرکت کرینگے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق آل جموں وکشمیر مسلم کانفرنس نے کل آزاد کشمیر بھر میں سوگ منانے کا اعلان کیاہے۔

اس سلسلہ میں تمام ضلعی ہیڈ کوآرٹر میں دعائیہ تقریبات ہونگی۔اور شہداء پشاور کو خراج عقیدت پیش کیا جائیگا۔اس موقع پر خصوصی دعائیہ تقریب کا انعقاد ہو گا۔اور شام کو تمام ضلعی ہیڈ کوآرٹر میں شمعیں روشن کی جائینگی۔تمام عہدیداران وکارکنان کو ہدایت کی جاتی ہے کہ وہ دعائیہ تقریب میں اپنی شرکت یقینی بنائیں۔