آرمی پبلک سکول کے شہید بچوں کی قربانیوں کو رائیگاں نہیں جانے دیا جائیگا، بیرسٹر سلطان محمود

بچوں نے اپنی جانوں کا نذرانہ دیکر امن کی بنیاد رکھی، دہشت گردوں کی کمر ٹوٹ چکی ہے، شہدائے پشاورک ی قربانی کو سنہری حروف میں لکھا جائیگا، بیان

بدھ 16 دسمبر 2015 17:45

اسلام آباد ((اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔16دسمبر۔2015ء) ) آزاد کشمیر کے سابق وزیر اعظم و کشمیر پی ٹی آئی کے صدر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے شہداء آرمی پبلک اسکول پشاورکی پہلی برسی کے موقع پر اپنے ایک پیغام میں شہداء کو زبردست خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان بچوں کی قربانی رائیگاں نہیں جائے گی۔

(جاری ہے)

ان بچوں نے اپنی جانوں کا نذرانہ دیکر امن کی بنیاد رکھی اور ملک سے اب دہشت گردی خاتمہ ہو رہا ہے اور دہشتگردوں کی کمر ٹوٹ چکی ہے۔

شہدائے پشاور کی قربانی کو تاریخ میں سنہری حروف میں لکھا جائے گا اورکیونکہ ان بچوں نے جو تاریخ رقم کی ہے وہ آئندہ نسلوں کے لئے مشعل راہ ہے۔ہم شہدائے پشاور کو سلام پیش کرتے ہیں اور اس بات کی تجدیدعہد کرتے ہیں کہ انکی قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا اور انکے مشن کو جاری رکھا جائے گا۔ملک و قوم کے مستقبل کے لئے انکی لازوال قربانی پاکستان کی بقاء کی ضامن ثابت ہوئی ہے۔