اسلام آباد میں آزادکشمیر کے حقوق اور مسائل کا مقدمہ لڑنے والا کوئی نہیں ‘بجلی پیدا کر نے والا یہ خطہ بجلی سے محروم ‘رتاریکیوں میں ڈوبا ہوا ہے‘وقت آگیا ہے کہ عوام اپنے شب وروز اور مقدر کی تبدیلی کے لئے ایک جرات مند قیادت کا انتخاب کریں

تحریک انصاف آزادکشمیر کی رہنما اور سابق رکن اسمبلی گلزارفاطمہ کا خواتین کی کارنر میٹنگ سے خطاب

منگل 22 دسمبر 2015 15:17

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔22 دسمبر۔2015ء) تحریک انصاف آزادکشمیر کی راہنما اور سابق رکن اسمبلی گلزارفاطمہ نے کہا ہے کہ اسلام آباد میں آزادکشمیر کے حقوق اور مسائل کا مقدمہ لڑنے والا کوئی نہیں اسی لئے بجلی پیدا کر نے والا یہ خطہ بجلی سے محروم اور رتاریکیوں میں ڈوبا ہوا ہے ۔اب وقت آگیا ہے کہ آزادکشمیر کے عوام اپنے شب وروز اور مقدر کی تبدیلی کے لئے ایک جرات مند قیادت کا انتخاب کریں۔

وہ گزشتہ روز پلیٹ میں خواتین کی ایک کارنر میٹنگ سے خطاب کر رہی تھیں۔گلزار فاطمہ نے کہا کہ جمہوریت کا حُسن یہ ہے کہ ہر پانچ سال بعد لوگوں کو اپنے حکمرانوں کی غلطیوں پر ووٹ کی طاقت سے گرفت کرنے کا موقع ملتا ہے ۔یہی وہ وقت ہوتا ہے جب وہ عوام دشمن حکمرانوں کو ووٹ کی طاقت سے گھر بھیج کر بہتر لوگوں کو آگے لا سکتے ہیں ۔

(جاری ہے)

ایسے مواقع کو ضائع کرنے والے لوگ بدقسمت ہوتے ہیں ۔

اب چند ماہ بعد آزادکشمیر کے عوام کو انتخابات میں یہ موقع میسر آرہا ہے ۔خواتین کو اس موقع کو ضائع کرنے کی بجائے حقیقی تبدیلی کے لئے استعمال کرنا چاہئے ۔انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف آزادکشمیر کے عوام کے مقدر کو بدلنے کا پروگرام انتخابات میں پیش کرنے جا رہی ہے ۔خواتین اس انقلابی پروگرام کو گھر گھر عام کریں کیونکہ تبدیلی کے سفر میں خواتین کا کردار مرکزی اہمیت کا حامل ہوتا ہے ۔اس موقع پرمتعدد خواتین نے تحریک انصاف کی حمایت کا اعلان کیا۔

متعلقہ عنوان :