راولاکوٹ،یونین کونسل دوتھان کے علاقے کوئیاں میں ڈیڑھ سو سے زیادہ افراد کا صدر آزاد کشمیر سردار یعقوب اور فرزانہ یعقوب کی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار

پاکستان پیپلز پارٹی میں شمولیت کا اعلان

منگل 22 دسمبر 2015 21:59

راولاکوٹ(اُردو پوائنٹ تازہ ترین ۔22 دسمبر۔2015ء) یونین کونسل دوتھان کے علاقے کوئیاں سے جموں و کشمیر پیپلز پارٹی اور دیگر جماعتوں کا صفایا ہو گیا ۔ ڈیڑھ سو سے زیادہ افراد کا صدر آزاد کشمیر سردار محمد یعقوب خان اور وزیر سماجی بہبود فرزانہ یعقوب کی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار اور پاکستان پیپلز پارٹی میں شمولیت کا اعلان ، تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز یہاں کوئیاں میں ایک تقریب ہوئی جس کے مہمان خصوصی صدر آزاد کشمیر سردار محمد یعقوب تھے ۔

جبکہ صدارت سردار خالد محمود ایڈووکیٹ ہائی کورٹ تھے ۔ اس موقع پر چیئرمین پی ڈی اے سردار عبدالخالق ، ایڈمنسٹریٹر بلدیہ سردار خان ظفر خان ، سردار رحیم بزرگ رہنما ، سابق مشیر حکومت ڈاکٹر سردار محمد حلیم، صدر پیپلز پارٹی حلقہ 3 سردار عامر خورشید ، چیئرمین زکواة حلقہ 3 سردار نمبردار حلیم اور دیگر بھی موجود تھے ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ملک محمد نواز ، محمد شہزاد ، فراز خا ، سردار فراز خان ، فیاض خان ، غضنفر خان ، امتیاز خان ، ادریس حمدی ، کامران خان، ظہیر رشید ، محمد سعید خان ، محمد رفیق خان ، محمد جاوید ، محمد دانش ، محمد حلیم ، محمد ارسلان ، محمد بشیر ، محمد ہارون ، محمد یاسین ، آصف یاسین ، محمد عارف ، عرفان خان ، سدھیر خان ، سمندر خان ، محمد جہانگیر خان ، محمد سفیر خان ، محمد زبیر خان ، محمد تاثیر انجم ، محمد جمیل ، عبدالخالق ، سلطان خان ، ادریس خالق ، محمد عثمان محمد سعید ، محمد فہیم ، عبدالمجید ، محمد خورشید ، میر اکبر خان ، محمد اعجاز خان ، سہیل اکبر ، محمد نذیر ، احتشام کبیر ، محمد لطیف خان ، ابرار افسر ، پرویز اختر ، محمد صدیق ، عاطف صدیق ، اعجاز یودف ، دانش ریاض ، دانیال ریاض ، ضمیر مجید ، عمیر مجید ، مکھن خان ، محمد اشفاق ، عامر مجید ، شوکت یعقوب نے اپنے خاندانوں ، دوستوں اور ساتھیوں سمیت پاکستان پیپلز پارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا ۔

صدر آزاد کشمیر نے نئے شامل ہونے والوں کو مبارکباد دی اور انہیں پاکستان پیپلز پارٹی میں شامل ہونے پر خوش آمدید کہا۔ صدر آزاد کشمیر نے مذید کہا کہ حلقے کے عوام بخوبی آگاہ ہیں کہ تعمیر و ترقی کے کام کسی نے کروائے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ میں سیاست کو خدمت خلق سمجھ کر کام کیا ہے ۔ بلا تخصیص تعمیر و ترقی کے کام کروائے جس کے نتیجے میں لوگ حکومت کے آخری دنوں میں دیگر جماعتوں سے مستعفی ہو کر ہمارے ساتھ شامل ہو رہے ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ اللہ تعالیٰ کا کرم ہے کہ وہ لوگوں کے دلوں میں ہمارے لیے جگہ پیدا کرتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ نئے شامل ہونے والوں نے علاقے کی تعمیر و ترقی کے حوالے سے اجتماعی شعور کا مظاہر کیا ۔ انشاء اللہ میں نئے شامل ہونے والوں کے اعتماد پر پورا اتروں گا اور انہیں اپنے فیصلے پر مایوسی نہیں ہو گی ۔ بعد ازاں دریک نکر وارڈ سے محمد زبیر نے جماعت اسلامی اور محمد امتیاز نے جے کے پی پی سے مستعفیٰ ہو کر پیپلز پارٹی میں شمولیت اختیار کی ۔

متعلقہ عنوان :