آئندہ الیکشن میں (ن)لیگ کامیاب ہو کر حکومت بناے گی ‘صدر جماعت راجہ فاروق حیدر خان کی قیادت میں متحد ہیں

مسلم لیگ (ن) آزاد کشمیر کے راہنماء و سابق نائب صدر چیمبر آف کامرس راجہ اعجاز دلاور خان کی بات چیت

جمعہ 1 جنوری 2016 16:07

میرپور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔یکم جنوری۔2016ء) مسلم لیگ (ن) آزاد کشمیر کے راہنماء و سابق نائب صدر چیمبر آف کامرس راجہ اعجاز دلاور خان نے کہاکہ آئندہ الیکشن میں مسلم لیگ ن کامیاب ہو کر آزاد کشمیر میں حکومت بناے گی ‘صدر جماعت راجہ فاروق حیدر خان کی قیادت میں متحد ہیں۔ پورے علاقہ ڈڈیال اندراہل،کٹھاڑ دلاور کے عوام کو دعوت دیتے ہیں کہ وہ مسلم لیگ ن کی کارکردگی کو دیکھتے ہوئے ہمارا ساتھ دیں وعدہ کرتے ہیں اہلیان ڈڈیال کو مایوس نہیں کرئینگے ۔

سالار جمہوریت سردار سکندر حیات خان کی قیادت میں 21 سالوں سے عوامی خدمت کا سفر جاری رکھا ہواہے ۔ سالار جمہوریت سردار سکندر حیات خان کے دور اقتدار میں ڈڈیال کے ترقیاتی کام ہوئے دان گلی پل،گرڈ اسٹیشن،کٹھاڑ دلاور میں بوائز کالج اور گرلز ہائر سکینڈری سکول،سنڈل کراس روڈ،ڈیجیٹل ایکسچینج کے علاوہ دیگر بے شمار ترقیاتی منصوبہ جات مکمل ہوئے ۔

(جاری ہے)

مسلم لیگ ن کے اقتدار میں آنے کے بعد ڈڈیال کٹھاڑ دلاور میں جدید رول ہیلتھ سنٹر اور گرلز ہائی سکول مزید دیا جائے گا ان خیالات کا اظہار اُنہوں نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔راجہ اعجاز دلاور خان نے کہا کہ ڈڈیال بریگیڈئر(ر) راجہ دلاور خان(مرحوم ) کا آبائی علاقہ ہے ۔ خطہ کی تعمیر و ترقی میں ڈڈیال کے لوگوں نے اپنا بھرپور کردار ادا کیا ہے ۔ ہمیں اپنے اسلاف پر ناز ہے۔انہوں نے کہا وزیر اعظم پاکستان میاں نواز شریف کی قیادت میں وفاقی حکومت آزاد خطہ میں تعمیر و ترقی ترجیحی بنیادوں پر کرنا چاہتی ہے ۔آنے والا وقت مسلم لیگ ن کا ہو گا ۔ ڈڈیال کے عوام کے لیے ہمارے دروازے چوبیس گھنٹے بلا تخصیص کھلے ہیں۔