آئندہ 24گھنٹوں کے دوران اسلام آباد راولپنڈی، سرگودھا، گوجرانوالہ ڈویژن سمیت بالائی پنجاب ،خیبر پختونخوا، فاٹا، کشمیر اور گلگت بلتستان میں کہیں کہیں بارش کاامکان

اتوار 3 جنوری 2016 13:34

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔03 جنوری۔2016ء) محکمہ موسمیات نے آئندہ 24گھنٹوں کے دوران اسلام آباد، راولپنڈی، سرگودھا، گوجرانوالہ ڈویژن، بالائی پنجاب ،خیبر پختونخوا، فاٹا، کشمیر، گلگت بلتستان میں کہیں کہیں جبکہ کوئٹہ اور ژوب ڈویژن میں چند مقامات پر بارش اور پہاڑوں پر برف باری کی پیشگوئی کی ہے۔ پی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہا۔

(جاری ہے)

اسلام آباد سمیت بالائی پنجاب میں اکثرمقامات پر موسم ابر آلود رہا۔ سب سے کم درجہ حرارت سکردو میں منفی 11 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ آئندہ 24گھنٹوں کے دوران اسلام آباد، راولپنڈی، سرگودھا، گوجرانوالہ ڈویژن، بالائی پنجاب ،خیبر پختونخوا،فاٹا، کشمیر، گلگت بلتستان میں کہیں کہیں جبکہ کوئٹہ اور ژوب ڈویژن میں چند مقامات پر بارش اور پہاڑوں پر برف باری کاامکان ہے۔ ملک کے دیگر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہے گاجبکہ پنجاب کے میدانی علاقوں اور بالائی سندھ میں صبح کے وقت ہلکی دھند پڑنے کا امکان ہے۔