چکوٹھی اوڑی امن برج سے21 مسافروں نے کراسنگ کی آزاد کشمیر سے10مسافر مقبوضہ کشمیر گئے

پیر 11 جنوری 2016 16:57

چکوٹھی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔11 جنوری۔2016ء) سر ینگر مظفرآباد دو طرفہ بس سروس لائن آف کنٹرول کو ملانے والے چکوٹھی اوڑی امن برج سے21 مسافروں نے کراسنگ کی آزاد کشمیر سے10مسافر مقبوضہ کشمیر گئے اور وادی سے11 مسافر آزاد کشمیر آئے بس سروس کے موقعہ پر لائن آف کنٹرول کو ملانے والے چکوٹھی اوڑی امن برج پر دونوں اطراف کے حکام کے درمیان فلیگ میٹنگ ہو ئی جس میں آر پار سفر کے خواہشمند مسافروں کی لسٹوں کے تبادلے کے علاوہ دیگر امور پر بھی گفتگو ہو ئی گذشتہ ہفتے وادی کشمیر کی ٹریڈ انتظامیہ کی جانب سے آزاد کشمیر سے گئے ہو ئے پستہ گری اور ہربل کے پانچ ٹرکوں کوان لوڈ کیے بغیر واپس کیے جانے کے بعد پیدا ہو نے والے تنازعہ کے پیش نظر آزاد کشمیر کی ٹریڈ اینڈ ٹریول اتھارٹی نے معاملات کے حل کیلیے ایل او سی امن برج پر جمعرات کے روز میٹنگ کر کے جملہ معاملات حل کر نے کرنے کیلیے مقبوضہ کشمیر انتظامیہ کو آگاہ کر دیا ہے اب مقبوضہ کشمیر کی ٹریڈ انتظامیہ کی جانب سے جمعرات کی میٹنگ کی کنفرمیشن کا انتظار ہے۔

متعلقہ عنوان :