سندھ میں چور کو کھلا چھوڑنے اور پولیس کے ہاتھ باندھنے کی کوشش کی جا رہی ہے‘سردار عتیق احمد خان

پیر 1 فروری 2016 14:24

سیالکوٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔یکم فروری۔2016ء) سابق وزیر اعظم آزاد جموں و کشمیر سردار عتیق احمدخان نے کہا ہے کہ سندھ میں چور کو کھلا چھوڑنے اور پولیس کے ہاتھ باندھنے کی کوشش کی جا رہی ہے سندھ آپریشن کا دائرہ پنجاب اور پھر پورے پاکستان میں پھیلا یا جانا ازبس ضروری ہے کیونکہ کہ اگر پنجاب میں آپریشن شروع ہوتا ہے تو سندھ کی طرح پنجاب سے بھی اچھی خبریں آنا شروع ہو جائیں گی کراچی میں رینجرز اور فوج کے آپریشن کے مثبت نتائج سامنے آرہے ہیں اور کراچی کے مقابلے میں زیادہ پرامن ہو چکا ہے اور جو سرمایہ کار کراچی چھوڑ کر جا چکے تھے وہ پھر واپس آنا شروع ہو گئے ہیں وہ گذشتہ شب موضع ساہو چک میں آل جموں و کشمیر مسلم کانفرنس تحصیل سیالکوٹ کے زیر اہتمام ورکرزکنونشن سے خطاب کر رہے تھے اس موقعہ پر آل جموں و کشمیر مسلم کانفرنس کے ارگنائز اور ممبر کشمیر کونسل سردار صغیر چغتائی، پاکستان کونسل فار سو شل ویلفیئر اینڈ ہومن رائٹس کے چیئر مین محمد اعجاز نوری، آل جموں و کشمیر مسلم کانفرنس تحصیل سیالکوٹ کے کنونیر چوہدری افضل ہمایوں، آل جموں و کشمیر مسلم کانفرنس گوجرانوالہ کے صدر وحید الحق قاسمی، چوہدری محمد اعجاز، محمد رمضان مصطفائی اور دیگر مقررین نے خطاب کیا اُنہوں نے کہا کہ مسلم لیگ(ن)، پیپلز پارٹی اور تحریک انصاف قابل احترام مگر وہ کشمیر کی نمائندگی نہیں کرتیں کشمیر کی نمائندگی کا حق صرف ریاستی جماعتوں کو ہے آزاد کشمیر کے عوام غیر ریاستی جماعتوں اور اُن کی پاکستانی قیادت کے آمرانہ رویوں سے دل برداشتہ ہوتے جا رہے ہیں اور آزاد کشمیر میں آئندہ انتخابات میں راوئیونڈ، لاڑکانہ اور بنی گالہ کی فرنچ چائز سیاست بُری طرح ناکام ہو گی آزاد کشمیر میں غیر ریاستی جماعتوں کی مداخلت سے مسئلہ کشمیر کو نقصان پہنچ رہا ہے اُنہوں نے کہا کہ آزادکشمیرکے عوام ریاست کے باوقار سیاسی کردارکی بقاء کے لیے ریاستی جماعتوں خصوصا مسلم کانفرنس کا ساتھ دیں گے کیونکہ مسلم کانفرنس آزادکشمیر کے عوام اور پاکستان میں مقیم مجاہرین کے سیاسی وقار اور کشمیر ی عوام کی واحدت کی علامت ہے پاکستان میں مقیم میں کمشیر ی مہاجرین ہمارے جسم کا حصہ ہیں اور ہم اُنکی سیا سی قربانیوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں لہذا پاکستان میں مقیم مہاجرین کے آزاد کشمیر میں سیاسی کردار کو مزید موثر بنانے کے لیے مسلم کانفرنس اپنا کردار ادا کرے گی اُنہوں نے مزیدکہا کہ کشمیر کے حل کے لیے کشمیریوں کی اُمنگوں کے خلاف فیصلوں کے لیے ریاستی جماعتوں کو کمزور کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے تاہم مسلم کانفرنس اپنے موقف سے ایک قدم بھی پیچھے نہیں ہٹے گی اور نظریہ الحاق پاکستان کے فروغ کے لیے اپنی جدوجہد جاری رکھے گی اُنہوں نے کہا کہ دو دو کڑور آبادی والے ممالک کو اقوام متحدہ کی سکیورٹی کونسل میں نمائندگی دی جا سکتی ہے تو ایک ارب آباد ی کے حامل مسلم ممالک کو کیونکہ نہیں اُنہوں نے مطالبہ کیا کہ سیکورٹی کونسل میں بھارت کی نہیں بلکہ مسلمانوں کی نششت ہونی چاہئے-

متعلقہ عنوان :