چوہدری یاسین نے کرپٹ ٹولے کواگر لگام نہ دی توچڑہوئی میں بڑا اپ سیٹ ہو سکتا ہے ،آمدہ الیکشن میں اسلحہ کی نمائش اور جعلی پولنگ کا ڈٹ کر مقابلہ کیا جائے گا طبقاتی پسند و ناپسند موجودہ قیادت پر دھبہ ہے

چڑھوئی کے وکلا عاصم جنجوعہ ‘نذر حسین نذر ‘چوہدری تحسین احمد ‘خالد اعوان ‘محمد تاج اور راجہ عمیر گلزرین کی صحافیوں سے گفتگو

جمعرات 4 فروری 2016 14:57

میرپور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔04 فروری۔2016ء) چوہدری یاسین نے کرپٹ ٹولے کواگر لگام نہ دی توچڑہوئی میں بڑا اپ سیٹ ہو سکتا ہے ،آمدہ الیکشن میں اسلحہ کی نمائش اور جعلی پولنگ کا ڈٹ کر مقابلہ کیا جائے گا طبقاتی پسند و ناپسند موجودہ قیادت پر دھبہ ہے ‘چڑہوئی کی سیاست میں برادری ازم اور علاقائی ازم کا خاتمہ انتہائی ضروری ہے فئیر اینڈ فری الیکشن وقت کی اہم ترین ضرورت ہے ،چڑھوئی میں تعمیر و ترقی کا کوئی نام نشان نہیں عوام کو برادریوں میں تقسیم کرنے والوں کا چڑھوئی کے عوام انشاء اللہ محاسبہ کریں گئے،پیپلز پارٹی کے وارث ہونے کا دعواء کرنے والوں نے خود پیپلز پارٹی کو تباہ کر دیا ہے ۔

عوامی مسائل میں اضافہ کرنے والے لوگوں کا محاسبہ بہت ضروری ہے پیپلز پارٹی کے درینہ کارکنان میں سخت مایوسی پائی جاتی ہے عوام جموریت کے ثمر سے مکمل محروم ہیں ٹوٹی سڑکیں اور پینے کے پانی کو ترستے ہوئے لوگ جموریت کے لئے برا شگون ہیں چڑہوئی کے وکلاء امن قائم کرنے تعصبات کا خاتمہ کرنے اور دہشت گرردی کا مقابلہ کرنے کے لئے میدان میں اتر آئے ہیں ان خیالات کا اظہار چڑھوئی کے وکلا عاصم جنجوعہ ایڈووکیٹ ،نذر حسین نذر ایڈووکیٹ ،چوہدری تحسین احمد ایڈووکیٹ ، خالد محمود اعوان ایڈووکیٹ ، محمد تاج ایڈووکیٹ اور راجہ عمیر گلزرین ایڈووکیٹ نے صحافیوں سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔

(جاری ہے)

وکلاء نے مذید کہا کہ برادیوں کو خود برادری ازم باہر نکلنا ہو گا پیپلزپارٹی اپنی اہمیت کھو رہی ہے توجہ دینے کی ضرورت ہے ،پیپلز پارٹی حلقے میں مخصوص گروہ،مخصوص مفادات اور مخصوص افراد تک محدود ہو جکی ہے، حلقے میں کرپشن کے دور دورہ نے عوام کو متنفر کر دیا ہے ۔ نوجوانوں کو جان بوجھ کر بے روز گار رکھا گیا ، میرٹ نام کی کوئی چیز نہیں ۔ اقربا پروری عروج پر ہے

متعلقہ عنوان :