مسلم لیگ ن آزاد کشمیر حلقہ ون کوٹلی کے زیر اہتمام یکجہتی کشمیرریلی کا انعقاد

یوم یکجہتی کشمیر اہل کشمیر کے لئے انتہائی اہمیت کا حامل دن ہے، مسلم لیگ ن کے دور میں ہی جلد کشمیریوں کو بھارت کے چنگل سے آزادی ملے گی، محمد نجیب راجہ ایڈووکیٹ

جمعرات 4 فروری 2016 19:28

کوٹلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔04 فروری۔2016ء) مسلم لیگ ن آزاد کشمیر کے مرکزی رہنما جنرل سیکرٹری حلقہ ون کوٹلی امیدوار آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی حلقہ ون محمد نجیب راجہ ایڈووکیٹ کی قیادت میں یکجہتی کشمیرریلی کا انعقاد ۔ریلی حلقہ ون کی تین یونین کونسلوں پر مشتمل علاقہ راج محل کے ہیڈ کواٹر تتہ پانی سے شروع ہو ئی تو سینکڑوں گاڑیاں اور موٹر سائیکل ریلی کے ہمراہ تھے ۔

ریلی کے آگے اور پیچھے شیر ہمارا شیر ہمارا ،اور مہراں لاؤ شیراں نو ں کے ترانے گونجتے رہے ۔ریلی مختلف علاقوں سے ہوتی ہوئی ساردہ پہنچی ۔تتہ پانی سے کوٹلی تک مختلف علاقوں سے لوگ قافلوں کی صورت میں ریلی میں شامل ہوتے رہے ۔ساردہ کے مقام پر بڑی تعداد میں لوگوں نے محمد نجیب راجہ کی قیادت میں آنے والی ریلی کا استقبال کیا ۔

(جاری ہے)

ان پر پھولوں کی پتیاں نچھاور کیں ۔

اور نعرے لگائے ۔ساردہ کے مقام سے ریلی شہر میں داخل ہوئی تو گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں کی بڑی تعداد کی وجہ سے ٹریفک بار بار بند ہوتی رہی ۔اندرون شہر ڈھنگروٹ ،بس سٹینڈ ،پونچھ روڈ ،شہید چوک ،سلطانیہ بازار ،آبشار چوک ،کچہری روڈ سے ہوتی ہوئی ریلی احاطہ کچہری میں پہنچ کر احتتام پذر ہوئی ۔جہاں بڑی تعداد میں موجود لوگوں نے ریلی کا استقبال کیا ۔

اور پھولوں کی پتیاں نچھاور کیں ۔تتہ پانی سے کوٹلی تک راستے بھر میں مکانوں کی چھتوں پرمرد خواتین اور بچے ریلی کا نظارہ کرتے رہے ۔احاطہ کچہری میں شرکاء ریلی سے خطاب کرتے ہوئے محمد نجیب راجہ ایڈووکیٹ نے وزیر اعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف ،سابق وزیر اعظم آزاد کشمیر سالار جمہوریت سردار سکندر حیات خان ،صدر مسلم لیگ ن آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر خان کی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یکجہتی کشمیر ریلی میں عوام کی بھر پور شرکت اور جوش و خروش پر اللہ رب العزت کا شکر ادا کرتا ہوں ۔

جنہوں نے میری لاج رکھ لی۔اور میں اپنی قیادت کا شکر گزار بھی ہوں جنہوں نے قدم قدم پر میری رہنمائی کی ۔ آج ثابت ہو گیا کہ راج محل مسلم لیگ ن کا گڑھ اور کوٹلی مسلم لیگ ن کا مضبوط قلعہ ہے ۔اہلیان کوٹلی خوش قسمت ہیں جنہیں سالار جمہوریت سردار سکندر حیات خان جیسی با صلاحیت قیادت میسر ہیں ۔جنہوں نے ریاست کے عوام کو شعور دیا ۔خطہ میں تعمیر و ترقی کا انقلاب برپا کیا ۔

جس وجہ سے وہ دور حاضر کے شیر شاہ سوری کہلاتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ 18جنوری کو کوٹلی میں منعقد ہونے والے ورکرز کنونشن میں خطاب کے دوران سالارجمہوریت سردار سکندر حیات خان نے وفاقی وزراء کرام پرویز رشید ،برجیس طاہر معاون خصوصی کی موجودگی میں کشمیری عوام کی بھر پور وکالت کرتے ہوئے پاک چین اقتصادی راہداری میں کشمیر کاحصہ مانگ کر کشمیریوں کے دل جیت لئے ۔

انہوں نے کہاکہ آزاد کشمیر قانون سازاسمبلی کے رواں سال ہونے والے انتخابات میں مسلم لیگ ن شاندار کامیابی حاصل کر کے حکومت بنائے گی ۔مسلم لیگ ن کی قیادت پرمکملاعتماد ہے کہ وہ کارکنان کی رائے کو مدنظر رکھتے ہوئے ٹکٹوں کی تقسیم کا فیصلہ کریں گے ۔کارکنان کی مشاورت سے جاری ہونے والے ٹکٹوں کی وجہ سے مسلم لیگ ن کی کامیابی یقینی ہو گی ۔یکجہتی کشمیرکے حوالے سے انہوں نے کہا کہ یوم یکجہتی کشمیر اہل کشمیر کے لئے انتہائی اہمیت کا حامل دن ہے ۔اور انشاء اللہ مسلم لیگ ن کے دور میں ہی جلد کشمیریوں کو بھارت کے چنگل سے آزادی ملے گی ۔محمد نجیب راجہ ایڈووکیٹ نے ریلی میں شرکت پر تمام علاقوں سے آنے والے لیگی کارکنان ،شہریوں اور میڈیا کا شکریہ ادا کیا ۔