ریاستی عوام اور مسلم کانفرنس کے مابین جتنی زیادہ جذباتی و نظریاتی وابستگی ہو گی ‘منزل آزادی کے راستے میں حال رکاوٹیں از خود دور ہوتی جائیں گی ‘ مجاہد اول سردار محمد عبدالقیوم خان کی نظریاتی تربیت کا ہی نتیجہ ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں آٹھ لاکھ فوسز کشمیریوں کے دلوں میں پاکستان کی محبت اور آزادی کی تڑپ کو ختم کرنے میں ناکام و نامراد ہیں

رہنماء آل جموں وکشمیر مسلم کانفرنس کے ممبر مرکزی مجلس عاملہ سلیم زمان ڈار کی میڈیا سے بات چیت

جمعہ 12 فروری 2016 14:50

میرپور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔12 فروری۔2016ء) رہنماء آل جموں وکشمیر مسلم کانفرنس کے ممبر مرکزی مجلس عاملہ سلیم زمان ڈار نے کہا ہے کہ ریاستی عوام اور مسلم کانفرنس کے مابین جتنی زیادہ جذباتی و نظریاتی وابستگی ہو گی منزل آزادی کے راستے میں حال رکاوٹیں از خود دور ہوتی جائیں گی ۔ مجاہد اول سردار محمد عبدالقیوم خان کی نظریاتی تربیت کا ہی نتیجہ ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں آٹھ لاکھ فوسز کشمیریوں کے دلوں میں پاکستان کی محبت اور آزادی کی تڑپ کو ختم کرنے میں ناکام و نامراد ہیں ۔

آزادی کی جنگیں عددی برتری اور اسلحہ بارود سے نہیں بلکہ کمٹمنٹ اور نظریاتی لام بندی سے جتینی جاتی ہیں۔ آج پھر نوجواننسل کو چوہدری غلام عباسی اور مجاہد اول سردار محمد عبدالقیوم خان کے آفائی پیغام اور نظریاتی الحاق پاکستان پر کار بند ہونے کی ضرورت ہے ۔

(جاری ہے)

وہ وقت دور نہیں جب مقبوضہ جموں وکشمیر آزاد ہو کر تکمیل پاکستان کی باعث بنے گا۔

سلیم زمان ڈار نے صحافیوں سے مزید گفتگوکرتے ہوئے کہا ہے کہ آل جموں وکشمیر مسلم کانفرنس واحد پارلیمانی پارٹی ہے جو قائد کشمیر سردار عتیق احمد خان کی قیادت میں لائن آف کنٹرول کے دونوں اطراف کی نمائندگی کرتی ہے ۔ غیر ریاستی جماعتوں کے مجموعی طورپر ناقص کردار نے بیس کیمپ کے حقیقی کردار کو متاثر کیا۔ ریاست جموں وکشمیر کا عوام اور مسلم کانفرنس کے کارکنان مجاہد اول سردار محمد عبدالقیوم خان کا نظریاتی پیغام ریاست کے ہر گھر ، محلے اور یونین کونسل لیول تک پہنچائیں ۔

مسلم کانفرنس چھوڑ کر جانے والوں کیلئے ہماری دل اور دروازے کھلے ہیں۔ صبح کا بھولا اگر شام کو گھر لوٹ آئے تو اسے بھولا ہوا نہیں کہتے ۔ آنے والا دور مسلم کانفرنس اور مقبوضہ جموں وکشمیر کی آزادی کا دور ہے ایسا کوئی حادثہ ہونے کے قریب ہے جس سے تحریک آزادی کی ٹرین دوبارہ اپنے اصل ٹریک پر آ جائیگی انشاء اللہ سردار عتیق احمدخان کی قیادت میں کشمیر آزاد ہو کر رہے گا۔

متعلقہ عنوان :