کراچی میں دہشتگردوں کے نیٹ ورک پکڑے جانے سے عوام نے سکھ کا سانس لیا ہے‘ مکمل خوشخبری یہ ہو گی کہ اندرون سندھ میں بیٹھے دہشتگردوں کے سرپرستوں اور جنوبی پنجاب میں دہشتگردوں کی راہداریوں کیخلاف بھی ہو‘ آپریشن کیا جائے جو کراچی میں جاری ہے
سابق وزیر خارجہ سردار آصف احمد علی کی صحافیوں سے بات چیت
ہفتہ 13 فروری 2016 16:27
اوکاڑہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔13 فروری۔2016ء) سابق وزیر خارجہ سردار آصف احمد علی نے کہا ہے کہ کراچی میں دہشت گردوں کے نیٹ ورک پکڑے جانے سے عوام نے سکھ کا سانس لیا ہے۔تاہم مکمل خوشخبری یہ ہو گی کہ اندرون سندھ میں بیٹھے دہشت گردوں کے سرپرستوں اور جنوبی پنجاب میں دہشت گردوں کی راہداریوں کے خلاف بھی ہو آپریشن کیا جائے جو کراچی میں جاری ہے۔
وہ صحافیوں سے بات چیت کررہے تھے ۔سردار آصف احمد علی نے کہا کہ سندھ حکومت کو تو یہ توفیق نہ ہوئی تاہم پاک فوج اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں نے کراچی میں جو کامیابیاں حاصل کی ہیں اس سے بھتہ خوری،ٹارگٹ کلنگ اور دہشت گردی کا خاتمہ ہوا۔انہوں نے کہا کہ جب تک اندرون سندھ میں دہشت گردوں کی راہداریوں،پناہ گاہوں اور سرپرستی کرنے والوں تک آپریشن کا دائرہ نہیں بڑھایا جاتا اور جنوبی پنجاب سمیت ملک بھر میں دہشت گردوں کی تربیت گاہوں اور راہداریوں کو ختم نہیں کیا جاتا دہشت گردی سے مکمل چھٹکارا مشکل ہو گا۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
خیبرپختونخوا میں ٹھیلا لگانے ریڑھی بان کیلئے رجسٹریشن اور وینڈنگ سرٹیفکیٹ لازمی قرار
-
عمران خان کی حالت کے ذمہ دار حکومت، عدلیہ اور بانی کو اغواء کرنے والے ہیں
-
مانانوالہ،نامعلوم ملزمان نے 9 سالہ بچی کو رات کی تاریکی مبینہ طور پر اغوا کرنے کے بعد قتل کرکے نعش گڑھے میں پھینک دی
-
وزیراطلاعات عطاء اللہ تارڑ اور سحر کامران کے درمیان معاملہ خوش اسلوبی سے حل ہوگیا
-
درخت کرہ ارض پر حیات کی بقا اور ماحولیاتی تحفظ کے لیے ناگزیر ہیں، اسپیکر قومی اسمبلی
-
اعظم نذیر تارڑ کی زیرِ صدارت رائٹ آف وے سے متعلق کمیٹی کا اجلاس، قانونی فریم ورک کا جائزہ لیا گیا
-
صدر مملکت کی انڈونیشیا کے صدر، حکومت اور عوام کو ان کے یوم آزادی پر مبارکباد
-
وزیراعظم کا اسلام آباد ٹیکنالوجی پارک کی تکمیل میں تاخیر پر اظہار برہمی
-
سیرین ایئر نے پاکستان میں فضائی آپریشنز مستقل طور پر بند کردیے
-
میر رضا قتل کیس: دونوں ہاتھوں پر گن شاٹ ریزیڈیو کی تصدیق
-
وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی زیرصدارت این آئی سی وی ڈی کی گورننگ باڈی کا اجلاس
-
معتبر بین الاقوامی اسکالرشپ کیلیے محمد احمد کا انتخاب سندھ اور پاکستان کیلیے باعث فخر ہے، وزیراعلیٰ سندھ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2026, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.