محمد طاہر کھوکھر کی نکیال واقعہ کی شدید مذمت ملزمان کی فوری گرفتاری کا مطالبہ

آزادکشمیر کی پرامن فضا میں قتل و غارت اور تشدد کی کوئی گنجائش نہیں پارلیمانی لیڈر ایم کیو ایم آزادکشمیر ن لیگ کی قیادت ہوش کے ناخن لے اور اپنے وفاقی وزراء کی کے زریعے آزادکشمیر کی فضا کو تباہ کرنے کی کوشش نہ کرے میڈیا سے گفتگو

اتوار 14 فروری 2016 16:11

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔14 فروری۔2016ء) آزادکشمیراسمبلی میں ایم کیو ایم کے پارلیمانی لیڈر محمد طاہر کھوکھر نے نکیال واقعہ کی شدید مذمت کرتے ہوئے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ واقعہ کے ذمہ داران کو فوری گرفتار کرکے سزا دی جائے ۔آزادکشمیر کی پرامن فضا میں قتل و غارت اور تشدد کی کوئی گنجائش نہیں۔ن لیگ کی قیادت ہوش کے ناخن لے اور اپنے وفاقی وزراء کی کے زریعے آزادکشمیر کی فضا کو تباہ کرنے کی کوشش نہ کرے ورنہ اس کہ بہت سنگین نتائج برامد ہونگے۔

میڈیا سے بات کرتے ہوئے طاہر کھوکھر نے کہا کہ ن لیگ کی پری پول ریکنگ اور اقتدار کی ہوس میں آزادکشمیر کے سیاسی کلچر اور پرامن فضا کو تباہ کرکے رکھ دیا ہے۔ریاستی تشخص کا راگ الا پنے والے فاروق حیدر کشمیریوں کو جواب دیں آج جب وہ خود کشمیر کونسل اور وزیر امور کشمیر کے زریعے ایک متوازی حکومت چلارہے ہیں۔

(جاری ہے)

ان کی ایماء پر ن لیگ کے وفاقی وزراء سرعام آزادکشمیر میں دندنا کر آزادکشمیر کی منتخب حکومت اور جمہوری اداروں کی تذلیل کررہے ہیں اور انکا ریاستی تشخص کدھر ہے۔

طاہر کھوکھر نے کہا کہ آزادکشمیر کی اپنی پرامن جمہوری اور سیاسی روایات ہیں۔تشددکا عنصر کبھی بھی آزاد کشمیرکی سیاسی روایات کا حصہ نہیں تھا۔ آزادکشمیر کی سیاست برداشت اور دوسروں کے مینڈیٹ کا احترام کرنے کا نام ہے اور آزاد کشمیر کی عوام کسی کو بھی خطہ کی پرامن سیاسی روایات اور ماحول تباہ کرنے کی اجازت نہیں دیں گے۔ انہوں نے وزیر اعظم پاکستان میاں نوازشریف سے مطالبہ کیا کہ کوٹلی واقعہ کی فی الفور تحقیق کروائی جائے اور آزاد کشمیر کے معاملات میں وفاقی وزراء کی مداخلت بند کروائی جائے الیکشن پر اثر انداز ہونے کی کوششوں کو خواہ حکومت آزادکشمیرکرے یا ن لیگ انہیں روکے اور آزادکشمیرمیں شفاف اور غیر جانبدارانہ انتخابات کو یقینی بنائے۔

طاہر کھوکھر نے سیاسی کارکن کے قتل کی شدید مزمت کی انہوں نے مرحوم کے لئیے بلند درجات اور اہل خانہ کیلئے صبر و تحمل کی دعا کی ہے۔

متعلقہ عنوان :