پنجاب کے قبائلی علاقوں میں دہشتگرد عناصر کیخلاف سرجیکل آپریشن پر اتفاق رائے کر لیا گیا‘ نجی ٹی وی
رینجرز کی مدد بھی حاصل کی جائیگی،دائر اختیار کے امور طے کرنے کے بعد رینجرز کو بلانے کیلئے ریکوزیشن بھیجی جائے گی ضرورت محسوس ہوئی تو آئین و قانون کے مطابق فوج اور رینجرز کی مدد بھی حاصل کی جا سکتی ہے ‘ وزیر قانون رانا ثنا اﷲ کی گفتگو
بدھ 17 فروری 2016 21:58
لاہور( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔17 فروری۔2016ء) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف سے کور کمانڈر لاہور لیفٹیننٹ جنرل صادق علی سمیت دیگر اعلیٰ عسکری حکام نے انتہائی اہم ملاقات کی ،پنجاب کے قبائلی علاقوں میں دہشتگرد عناصر کیخلاف سرجیکل آپریشن پر اتفاق رائے کر لیا گیا ، رینجرز کی مدد بھی حاصل کی جائے گی جس کے دائر اختیار کے امور طے کرنے کے بعد حکومت رینجرز کو بلانے کی ریکوزیشن کرے گی ۔
نجی ٹی وی نے ذرائع کے حوالے سے کہا ہے کہ گزشتہ روزوزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف کی رہائشگاہ پر کور کمانڈر لاہور لیفٹیننٹ جنرل صادق علی اور دیگر اعلیٰ عسکری حکام نے انتہائی اہم ملاقات کی ۔ جس میں پنجاب کے قبائلی علاقوں میں موجود دہشتگرد اور جرائم پیشہ عناصر کیخلاف کارروائی کے حوالے سے تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا ۔(جاری ہے)
ذرائع کے حوالے سے بتایاگیا ہے کہ ابتدائی طور پر تونسہ شریف اور راجن پور میں رینجرز کی معاونت سے سرجیکل آپریشن کا فیصلہ کیا گیا ہے جس میں دہشتگردوں کا کسی بھی حد تک پیچھا کیا جائے گا ۔
ذرائع کے مطابق حکومت رینجرز کے دائرہ اختیار کے امور طے کرنے کے بعد رینجرز کو بلانے کے لئے ریکوزیشن کر یگی ۔اس حوالے سے جب وزیر قانون پنجاب رانا ثنا اﷲ خان سے ٹیلیفون پر رابطہ کیا گیا تو ان کا کہنا تھاکہ آئین و قانون کے مطابق انتخابات اور محرم کے موقع پر نہ صرف رینجرز بلکہ فوج کو بھی بلایا گیا ہے ۔ اگر کچے کے علاقے میں آپریشن کا فیصلہ ہوا تو پنجاب کی کاؤنٹر ٹیرر ازم فورس ،ایلیٹ فورس ، سپیشل برانچ اس کی اہلیت اور استعداد رکھتی ہیں ۔ تاہم اگر فوج اور رینجرز کی ضرور ت محسوس ہوئی تو آئین و قانون کے مطابق یہ مدد بھی لی جا سکتی ہے اور اس کے لئے کسی فیصلے کی ضرورت نہیں۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
پی ٹی آئی کا مولانا فضل الرحمن کو احتجاجی تحریک میں شامل ہونے کی دعوت دینے کا فیصلہ
-
چیئرمین سینیٹ کاسیکرٹری سینیٹ محمد قاسم صمد خان کی ریٹائرمنٹ کے موقع پر خراج تحسین
-
ہمارے ہاں سیاست دھندابن گئی ایک بار گدی کا چسکا پڑ گیا تو کوئی نہیں چھوڑتا
-
وزیراعلیٰ پنجاب کا کچی آبادیوں کے مکینوں کو مالکانہ حقوق دینے کا اعلان
-
پاکستان کا پہلا سیٹلائٹ مشن چاند پر بھیجنے کی تیاریاں مکمل
-
چین میں پاکستانی سفیرخلیل ہاشمی سے چائنا آرمزکنٹرول اینڈ ڈس آرمامنٹ ایسوسی ایشن کے صدرکی ملاقات
-
شزہ فاطمہ خواجہ سے ایشیا انٹرنیٹ کولیشن کی ممبر کمپنیوں کے نمائندوں کی ملاقات ،ڈیجیٹلائزیشن، سوشل میڈیا کے ذمہ دارانہ استعمال پر تبادلہ خیال
-
لوگوں کو صحت کی سہولیات ان کی دہلیز پر دینے کا نواز شریف کا خواب پورا ہوگیا،مریم نواز
-
چین میں ایک ہائی وے کا ایک حصہ منہدم، چوبیس افراد ہلاک
-
ن لیگ سے نالاں ایم کیوایم کی پیپلزپارٹی سے قربتیں بڑھنے لگیں
-
گندم خریداری پر معاملات طے نہ ہوسکے، کسانوں کا پنجاب کے تمام اضلاع میں احتجاج کا اعلان
-
سودی ادائیگیوں کا حجم آمدن سے بھی زائد ہو گیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.