آزادکشمیرانتخابات:انتخابی ضابط اخلاق جاری‘اسلحہ کی نمائش، وال چاکنگ، بڑے بینرز لگانے اور لاؤڈ سپیکر کے استعمال پر پابندی ہو گی

Zeeshan Haider ذیشان حیدر بدھ 24 فروری 2016 21:05

مظفر آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔24 فروری۔2016ء) چیف الیکشن کمشنر آزاد کشمیر جسٹس غلام مصطفےٰ مغل کی زیر صدارت اجلاس میں سیاسی جماعتوں نے نئے انتخابی ضابطہ اخلاق پر اتفاق کر لیا۔

(جاری ہے)

ضابطہ اخلاق کے مطابق اسلحہ کی نمائش، وال چاکنگ، بڑے بینرز آویزاں کرنے اور لاؤڈ سپیکر کے استعمال پر پابندی ہو گی۔ ایک امیدوار زیادہ سے زیادہ 20 لاکھ روپے تک انتخابی اخراجات کر سکتا ہے۔ انتخابی مہم کے دوران سرکاری وسائل استعمال کرنے کی اجازت نہیں ہو گی۔