پانچ سالوں میں میگاپراجیکٹس شروع کیے ،مثال پچھلے 60 سالوں میں نہیں ملتی ،سید اظہر حسین گیلانی

جمعرات 25 فروری 2016 16:37

مظفر آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔25 فروری۔2016ء) آزادکشمیرکے وزیر قانون سید اظہر حسین گیلانی ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ وزیر اعظم آزادکشمیر چودھری عبدالمجید نے ان پانچ سالوں میں میگاپراجیکٹس شروع کیے اس کی مثال پچھلے 60 سالوں میں نہیں ملتی 2016 کاالیکشن اتنی واضح اکثریت سے جتیں گے ، آزادکشمیر میں اور مہاجر ین کی سیٹوں میں ایک تاریخی مثال قائم ہوجائیگی ، میرے حلقے کے عوام میرے ساتھ ہیں میں ہر ایک سازش کاڈٹ کر مقابلہ کرؤں گا۔

آزادکشمیر کی عوام کو وزیراعظم کی شکل میں آزادکشمیر کابھٹو ملا ہے۔ ان خیالات کااظہار انہوں نے اپنے آفس چیمبر میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہاکہ وزیراعظم آزادکشمیر چودھری عبدالمجید انتہائی لائق اور بااصول شخص ہیں انہوں نے کہا کہ انہوں نے آزادکشمیر کی سیاست میں رواداری کامظاہرہ کرتے ہوئے تمام اپوزیشن جماعتوں کوساتھ لے کرچلے ، برادری ازم کاخاتمہ کیاکرپشن ختم کی، میرٹ کی بالادستی قائم اپنے ٹیم کے تمام ممبران اسمبلی اور وزراء کے ساتھ یکساں اور مساوی سلوک کیا آئندہ الیکشن میں پھر بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کرینگے ، مہاجرین کی نشستوں پرالیکشن فوج کی نگرانی میں کروائے جائیں گے ۔

(جاری ہے)

اب دودھ کادودھ اور پانی کاپانی ہوجائیا۔ عوام مکمل بااختیار ہیں جس کوچائیے مرضی ووٹ دیں ۔ کارکردگی عوام کے سامنے ہیں تمام کام نظرآرہے ہیں۔