آزاد جموں کشمیر قانون ساز اسمبلی کے انتخابات کے لئے نئی انتخابی لسٹوں کی تیاری 5 مارچ سے شروع ہو گی،چیف الیکشن کمشنرکی میڈیا بریفنگ

پیر 29 فروری 2016 17:49

کوٹلی۔ 29 فروری (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔29 فروری۔2016ء) چیف الیکشن کمشنر آذاد جموں کشمیر جسٹس مصطفی مغل نے کہا ہے کہ آزاد جموں کشمیر کی قانون ساز اسمبلی کے انتخابات کے سلسلے میں نئی انتخابی لسٹوں کی تیاری 5 مارچ سے شروع ہو گی جبکہ انتخابی شیڈول کا اعلان 20 اپریل کے بعد کیا جائے گا ۔

(جاری ہے)

اپنے دفتر میں میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ نئی ووٹر لسٹیں 5 سے20 مارچ تک محکمہ ریونیو اور ایجوکیشن کے ملازمین مکمل کریں گے اور انمردوخواتین جن کی عمر 18سال سے زائد ہیکو بھی نئی ووٹر لسٹوں میں شامل کیا جائے گا ۔

انہوں نے کہا کہ جن ووٹرز کا نام 2 علاقوں کی انتخابی لسٹوں میں ہوگا انہیں ایک ماہ قید اور 5000 روپے جرمانہ کیا جائے گا۔انہوں نے امید ظاہر کی کہ آزاد جموں کشمیر کی قانون ساز اسمبلی کے انتخابات 21 جولائی 2016 کو ہوں گے ۔