کوٹلی،راستہ کیوں نہ دیا ڈرائیور نے آئی کام کے طالبعلم کو گولی مار دی ،ملزم گرفتار

جمعرات 3 مارچ 2016 16:52

کوٹلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔03 مارچ۔2016ء) راستہ کیوں نہ دیا ڈرائیور نے آئی کام کے طالبعلم کو گولی مار دی ملزم گرفتارتفصیلات کے مطا بق عدنان شفیق ولد محمد شفیق ساکن سمروڑ نے تھانہ پولیس کو ٹلی کو زخمی حالت میں بیان دیا کے وہ اقراء کالج میں آئی کام کا طالبعلم ہے گزشتہ روز اپنے دوست کے ساتھ موٹر سائیکل پر کالج سے چھٹی کے بعد سمروڑآیا تو دوکان پرعاقب ،آصف ،اورادریس بیٹھے ہوئے تھے کے اسی دوران ملزم راشد ولدریاست آیا اس کے ہاتھ میں راپیٹر بارہ بور رائفل تھی اس نے آتے ہی فائر کیا جو کے میری ٹانگ میں لگا جس سے میں زخمی ہو گیا پولیس نے بیان کی روشنی میں ملزم کے خلاف APC/324/337کے تحت مقد مہ درج کر کے ملزم کو گرفتار کر کے تفتیش شروع کر دی۔