چوہدری محمد الیاس ایڈووکیٹ کا بیرون ملک سے آمد پر فقید المثال استقبال،پھولوں کی بتیاں نچھاور کی گئیں،فضا جئے بھٹو جئے بینظیرکے نعروں سے گونج اٹھی

جمعرات 3 مارچ 2016 16:52

کو ٹلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔03 مارچ۔2016ء) سابق مشیر حکومت امید وار اسمبلی حلقہ نمبر 1مرکزی راہنماء پاکستان پیپلز پارٹی آزاد کشمیر چوہدری محمد الیاس ایڈووکیٹ کا بیرون ملک سے آمد پر فقید المثال استقبال،پی پی پی ،پی ایس ایف اور پی وائی او نے شاندار استقبال کیا۔ پھولوں کی بتیاں نچھاور کی گئیں ۔فضا جئے بھٹو جئے بے نظیر ،اور حلقہ کی مجبوری ہے الیاس چوہدری ضروری ہے نعروں سے گونج اٹھی، ریٹ ہاؤس میں سابق مشیر حکومت چوہدری محمد الیاس ایڈووکیٹ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہو ئے کہا کہ بیرون ملک بسنے والے کشمیری بھائیوں نے جس خلوص کا مظاہرہ کیا اس پر ان کا شکر گزار ہوں ۔

برطانیہ ،یو اے ای میں بسنے والے تمام بھائیوں کا شکر گزار ہوں کے انہوں نے عزت و حوصلہ افزائی کی ۔

(جاری ہے)

سابق مشیر حکومت نے کہا کہ گلگت بلتستان کو صوبہ بنانے کی سازش سے تحریک آزادی پر منفی اثرات مرتب ہو ں گے۔گلگت بلتستان سے جنوبی ایشیاء اور یورپ جانے والی شاہراہ ضرور ہونی چاہیے لیکن اہل کشمیر کا بھی خیال رکھا جا نا ضروری ہے ۔پاکستان اپنے آئین میں آزاد خطہ اور گلگت بلتستان کو سپیشل ایریا ڈکلئیر کرے تا کہ کشمیریوں کے حقوق بھی حاصل ہوں اور تقسیم کشمیر پر اٹھنے والے سولات جنم لینا بھی ختم ہوں۔

ہمیں پاک چائینہ اقتصا دی راہداری پر کوئی اعتراض نہیں ہے ملک کے اندر تعمیر و ترقی کا نیا دور ہو گا لیکن ہمارے حقوق کا بھی خیال رکھا جا نا از حد ضروری ہے ۔مشیر حکومت نے کہا کہ کشمیر کے مقدر کا فیصلہ کشمیری ہی کریں گے۔کوئی ایسا فیصلہ قابل قبول نہیں ہو گا جس سے تقسیم کشمیر کی بو آ رہی ہو ۔جس طر ح پاکستان کے چاروں صوبوں کو ان کا حق دیا جاتا ہے اسی طرح آزاد کشمیر کو بھی منگلا اور دیگر وسائل کی رائیلٹی ملنی چاہیے۔

ہم پاکستان کی خاطر ہر قربانی دینے کے لئے تیار ہیں پہلے بھی کشمیریوں نے پاکستان کے لئے قربانیاں دی ہیں لیکن کشمیریوں کے حقوق کا خیال رکھنا بھی حکومت پاکستان کا کام ہے۔سابق مشیر حکومت نے کہا کہ حلقہ بناؤ تحریک کی مکمل حمائیت اور تائید کرتا ہوں کو ٹلی ضلع کی آبادی آٹھ لاکھ سے بڑھ چکی ہے اور یہاں آٹھ حلقوں کی ضرورت ہے ۔کم از کم راج محل کا حلقہ ہی بن جائے جس سے عوام علاقہ کے مسائل کا حل ترجیح بنیا دوں پر ہو۔

حلقہ ایک کے بارے انہوں نے کہا کہ اپنوں کی سازشیں ہوں یا دوسروں کی مکاری اب کے بار حلقہ ایک پیپلز پارٹی کا حلقہ ہو گا ْ۔تمام سیاسی جماعتوں کے قائدین اور کارکنان کی عزت کرتا ہوں ۔میں خود ایک سیاسی ورکر ہوں اس لئے میں دوسرے سیاسی کارکن کی بھی عزت اور حوصلہ افزائی کرتا ہوں ۔حلقہ ایک کے اندر پی پی پی ،پی ایس ایف اور پی وائی او کے کارکن جیالے نئے جذبے اور جوش سے حلقہ کے اندر کام میں مصروف ہیں اب ان کے راستے میں کوئی رکاوٹ نہیں ہو گی۔

موجودہ حکومت نے جس انداز میں عوامی مسائل کے حل کے لئے کردار ادا کیا یہ تعمیر و ترقی کا سلسلہ جا ری و ساری رہے گا۔اس موقع پر راجہ حبیب ایڈووکیٹ ،سید فیصل معروف ،معشوق بٹ،چوہدری یونس،چوہدری محفوظ،حسیب اسلم چٹان،غیاث چٹان،راجہ افسر،ماموں یونس،ملک مشتاق،واجد یونس،الطاف بھٹی،نعیم عباس،ردیف بشیر،ثاقب اگہاروی،ساجد چوہدری،اشفاق چوہدری،چوہدری شکیل،طالب بٹ،یوسف بٹ،چوہدری سوار خان،ساجد مغل ،آصف مغل،طارق اعوان،اورنگزیب بٹ،سید عامر شاہ،عامر چوہدری،صوفی رشید،ٹھیکیدار رحمان،ٹھیکدار انور،جاوید اقبال،سہیل چوہدری،آفتاب قریشی،چوہدری ظفر،اسلم بٹ،شاہد اکاش،اور دیگر بھی موجود تھے۔