راولپنڈی،اسلام آباد سمیت پنجاب ، خیبرپختونخوا ، فاٹا اور کشمیر میں تیز ہواوں اور گرج چمک کیساتھ بارش کا امکان

ہفتہ 5 مارچ 2016 14:47

راولپنڈی،اسلام آباد سمیت پنجاب ، خیبرپختونخوا ، فاٹا اور کشمیر میں ..

اسلام آباد ۔ 5 مارچ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔05 مارچ۔2016ء) محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24گھنٹوں کے دوران راولپنڈی،اسلام آباد سمیت پنجاب ، خیبرپختونخوا(ہزارہ، مردان، پشاور، بنوں، کوہاٹ، ڈی آئی خان ڈویژن )، فاٹا اور کشمیر میں کہیں کہیں تیز ہواوں اور گرج چمک کیساتھ بارش ، چند مقامات پر ژالہ باری جبکہ ژوب اور مالاکنڈ ڈویژن میں چند مقامات پر بارش کا امکان ہے۔

یہاں جاری بیان کے مطابق دو روز کے دوران گندم کی کاشت کے بارانی علاقوں اور چنے کی کاشت کے علاقوں میں بارش کا امکان ہے۔

(جاری ہے)

گزشتہ24 گھنٹوں کے دوران قلات ، کوئٹہ سبی،سکھر، لاڑکانہ، ہزارہ، ڈی آئی خان، ملتان، سرگودھا، بہاولپور، ڈی جی خان، فیصل آباد ڈویژن ، فاٹا اور کشمیر کہیں کہیں تیز ہواوں اور گرج چمک کیساتھ بارش ہوئی۔پاراچنار 28، خانپور 17، بنوں13، کوئٹہ، سکھر 10، رحیم یارخان 09، قلات، شور کوٹ 06، بہاولپور ، کاکول ، کوئٹہ (سمنگلی)، جھنگ 05، بہاولپور ائر پورٹ ، کوھاٹ ، فیصل آباد 04، گڑھی دوپٹہ ،ڈیرہ اسماعیل خان، لاہور ائر پورٹ ،لاڑکانہ، ژوب 03، بہاولنگر۔

بارکھان، چراٹ پشاور 02، جیکب آباد، ملتان، ڈی جی خان، لاہور،راولاکوٹ،سرگودھا، مظفرآباد، بالاکوٹ اورگوجرانوالہ میں 01 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔