ٹی 20ورلڈ کپ، کشمیری نوجوانوں نے اپنی فیس بک پروفائل تصاویر پاکستان کرکٹ بورڈ کے دلکش مونو گرام سے سجا دیں
اتوار 13 مارچ 2016 12:41
سرینگر ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔13 مارچ۔2016ء) بھارت میں کرکٹ ٹی 20ورلڈ کپ کا آغاز ہوتے ہی مقبوضہ کشمیر کے نوجوانوں نے سماجی رابطوں کی سائٹ ”فیس بک “ پر موجود اپنی پروفائل تصاویر پاکستان کرکٹ بورڈ کے دلکش مونو گرام سے سجا دی ہیں۔تصویر میں نیچے کی طرف ایک جانب پاکستان کے کرکٹ بورذ کا مونو گرام جبکہ دوسری طرف انگریزی کے بڑے حروف میں پاکستان تحریر کیا گیا ہے جس کے پس منظر میں پانچ مختلف رنگوں پر مشتمل پٹی لگادی گئی ہے ۔
پٹی کی ایک لکیر کالے رنگ کی بھی ہے اور غور طلب بات یہ ہے کہ کالے رنگ کی یہ پٹی شاید مقبوضہ کشمیر کو ظاہر کر رہی ہے جبکہ باقی چار رنگ مملکت خداد دا د کے چار صوبوں کو ظاہر کر رہے ہیں۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق چھٹا ورلڈ کپ ٹی 20 بھارت کے چھ شہروں میں کھیلا جائے گا جس کا فائنل میچ3اپریل کو کولکتہ کے ایدن گارڈن میں کھیلا جائے گا۔(جاری ہے)
مقبوضہ کشمیر میں ہزاروں لوگوں خاص طورپر نوجوانوں نے اپنی پروفائل تصاویر کو پاکستانی ٹیم کی حمایت میں بدل دیا ہے۔
پاکستانی کرکٹ بورڑ کے مونو گرام اور خوبصورت رنگوں کی پٹی پر انگریزی کے بڑے حروف میں لکھا لفظ پاکستان انتہائی دلکش او رجاذب نظر ہے ۔ پاکستانی ٹیم کے ساتھ کشمیری نوجوانوں کے اس والہانہ لگاؤ سے بھارتی انتہائی حیران ہیں۔ ایک بھارتی شہری نے اپنے فیس بک پر لکھا ہے” وہ فیس بک پر وہ جو کچھ دیکھ رہا ہے ، اس پر اسے یقین نہیں آرہا۔ کشمیری نوجوانوں۔۔۔ آپ کے ساتھ معاملہ کیا ہے“۔متعلقہ عنوان :
مزید کشمیر کی خبریں
-
مودی حکومت نے جموں وکشمیر پیپلزلیگ ، پیپلزفریڈم لیگ پرپابندی عائد کردی، لبریشن فرنٹ پرپابندی میں 5 برس کی توسیع
-
مظفرآباد، میٹرک کی سند میں تاریخ پیدائش تبدیل کرنے کا جرم ثابت ہونے پر ملزم کو پانچ سال قید اورایک لاکھ روپے کی سزا
-
بھدرواہ میں 3.6 شدت کے زلزلے کے جھٹکے
-
کشتواڑ میں 3.4 شدت کا زلزلہ
-
جموں و کشمیرمیں بھارتی اقدامات انسانیت کے خلاف سنگین جرائم ہیں، امریکا میں پاکستانی سفیرکا خطاب
-
پاکستان حق خود ارادیت کے حصول تک کشمیری بہن بھائیوں کی اخلاقی، سیاسی اور سفارتی مدد جاری رکھے گا، انوار الحق کاکڑ
-
کشمیری فنکاروں، شاعروں اور موسیقاروں نے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کو اجاگر کرنے میں اہم کردار ادا کیا ہے،مشعال ملک
-
عالم اسلام کو اسلامی تہذیب کی علامتیں مٹانے پر بھارت کا بائیکاٹ کرنا چاہیے ، مشعال ملک
-
گڑھی دوپٹہ سے ملحق علاقے لوگلی کے جنگل میں آگ بھڑک اٹھی
-
میرپورمیں پہلا سافٹ ویئرٹیکنالوجی پارک تکمیل کے آخری مرحلے میں داخل ہو گیا
-
مشعال ملک کا پروفیسر شال کے انتقال پر اظہار تعزیت
-
جنرل اسمبلی میں پاکستا ن کی پیش کردہ قرارداد کی منظوری جموں و کشمیر اور فلسطین کے مکینوں کے لئے امید کی کرن ہے،منیر اکرم
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.