آبا و اجداد کی قبروں کو پانی کی نذر کر کے پاکستان کو روشن کرنے والے خود اندھیروں میں ڈوب گئے
سب ڈویژن سماہنی میں بجلی کی بوسیدہ تاریں غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ اور 20وولٹیج سے عوام عاجز آچکے ہیں
پیر 14 مارچ 2016 15:03
میرپور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔14 مارچ۔2016ء) آبا و اجداد کی قبروں کو پانی کی نذر کر کے پاکستان کو روشن کرنے والے خود اندھیروں میں ڈوب گئے ۔ غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ نے عوام کی زندگی اجیرن کر دی اعلی حکام سے اصلاح احوال کا مطالبہ تفصیل کے مطابق ضلع بھمبر کی سرحدی تحصیل سماہنی کے نمائندہ افراد راجہ اختر ایڈ ووکیٹ ،بشارت رفیق چوہدری،عنصر پر ویز دانش، چوہدری محمد بوٹا، چوہدری مظہر اقبال، چودہدری طاہر، چوہدری رخسار احمد ، توصیف پرویز راجہ نے کہا ہے کہ سب ڈویژن سماہنی میں بجلی کی بوسیدہ تاریں غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ اور 20وولٹیج سے عوام عاجز آچکے ہیںآ سمان سے پانی کی بوند زمین پر پڑنے سے پہلے بجلی غائب ہوجاتی ہے اور کئی دنوں تک واپس نہیں آتی۔
حکومت آزاد کشمیر اور محکمہ برقیات کے اعلی حکام ایکسین برقیات بھمبر کا قبلہ درست کریں ورنہ سخت عوامی احتجاج کیا جائے گا۔(جاری ہے)
غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ اور کم وولٹیج کی وجہ سے تاجر حضرات سخت پریشانی کا شکار ہیں آزاد کشمیر میں کوئی قابل ذکر صنعتی سیکٹر موجود نہیں بجلی کا استعمال صرف گھریلوضروریات کی حد تک ہے مگر بجلی اتنی کم ہوتی ہے کہ ٹارچ لے کر بلب کو ڈھونڈنا پڑتا ہے رہی سہی کسر بجلی کے بلوں نے نکال دی ہے اوور بلنگ کی شکا یات زبان زد عوام ہیں۔
حکومت آزاد کشمیر اور محکمہ برقیات کے اعلی حکام فوری نوٹس لے کر غیر اعلانیہ لوڈشیڈ نگ اور کم وولٹیج کا مسئلہ حل کروائیں ورنہ عوام علاقہ نہ صرف شدید احتجاج کریں گے بلکہ سرکاری افسران کا وادی سماہنی میں داخلہ بھی بند کر دیں گے۔مزید کشمیر کی خبریں
-
مودی حکومت نے جموں وکشمیر پیپلزلیگ ، پیپلزفریڈم لیگ پرپابندی عائد کردی، لبریشن فرنٹ پرپابندی میں 5 برس کی توسیع
-
مظفرآباد، میٹرک کی سند میں تاریخ پیدائش تبدیل کرنے کا جرم ثابت ہونے پر ملزم کو پانچ سال قید اورایک لاکھ روپے کی سزا
-
بھدرواہ میں 3.6 شدت کے زلزلے کے جھٹکے
-
کشتواڑ میں 3.4 شدت کا زلزلہ
-
جموں و کشمیرمیں بھارتی اقدامات انسانیت کے خلاف سنگین جرائم ہیں، امریکا میں پاکستانی سفیرکا خطاب
-
پاکستان حق خود ارادیت کے حصول تک کشمیری بہن بھائیوں کی اخلاقی، سیاسی اور سفارتی مدد جاری رکھے گا، انوار الحق کاکڑ
-
کشمیری فنکاروں، شاعروں اور موسیقاروں نے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کو اجاگر کرنے میں اہم کردار ادا کیا ہے،مشعال ملک
-
عالم اسلام کو اسلامی تہذیب کی علامتیں مٹانے پر بھارت کا بائیکاٹ کرنا چاہیے ، مشعال ملک
-
گڑھی دوپٹہ سے ملحق علاقے لوگلی کے جنگل میں آگ بھڑک اٹھی
-
میرپورمیں پہلا سافٹ ویئرٹیکنالوجی پارک تکمیل کے آخری مرحلے میں داخل ہو گیا
-
مشعال ملک کا پروفیسر شال کے انتقال پر اظہار تعزیت
-
جنرل اسمبلی میں پاکستا ن کی پیش کردہ قرارداد کی منظوری جموں و کشمیر اور فلسطین کے مکینوں کے لئے امید کی کرن ہے،منیر اکرم
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.