فوج کی طرف سے مقبوضہ علاقے میں زیر قبضہ اراضی کو خالی کرنے کا اعلان ڈرامہ بازی ہے ,انجینئر رشید
ہفتہ 19 مارچ 2016 15:36
سرینگر ۔ 19 مارچ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔19 مارچ۔2016ء) مقبوضہ کشمیرمیں نام نہادا سمبلی کے رکن اور عوامی اتحاد پارٹی کے سربراہ انجینئر عبدالررشید نے بھارتی فوج کی طرف سے سرینگر میں غیر قانونی طورپر زیر قبضہ اراضی کو خالی کرنے کے اعلان کو محض ڈرامہ بازی اور عالمی برادری کو گمراہ کرنے کی ایک کوشش قراردیا ہے ۔ کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق انجینئر رشید نے سرینگرمیں جاری ایک بیان میں کہاکہ بھارتی فوج ٹٹوگراؤنڈ سرینگر اور دیگر جگہوں پر زیر قبضہ اراضی کو خالی کرنے کے اعلان کے ذریعے عالمی برادری کو گمراہ کرنا چاہتی ہے کہ مقبوضہ علاقے میں صورتحال بہتر ہے ۔
تاہم انہوں نے کہاکہ ان مقامات سے منتقل ہونیوالی فوجی اہلکاروں کو ضلع کپواڑہ میں سوگام ، ہری، ڑیر کوٹ اور پنزگام میں ٹھہرانے کے لئے مقامی انتظامیہ سے 250ایکڑ اراضی فراہم کرنے کا مطالبہ کیاجارہا ہے ۔(جاری ہے)
انہوں نے کہاکہ اگر چہ پورامقبوضہ علاقے فوجی چھاؤنی کامنظر پیش کر رہا ہے لیکن کپواڑہ گزشتہ 25برس کے دوران سب سے بری طرح متاثر ہوا ہے اور اس ضلع میں پہلے ہی بڑی تعداد میں بھارتی فوجی تعینات ہیں۔
انہوں نے کہاکہ نہ صرف ضلع کے خوبصورت صحت افزاء مقامات بلکہ بے شمار سرکاری ادارے بھارتی فوجی کی تحویل میں ہیں۔ انجینئر رشید نے کہاکہ اگر واقعی بھارت مقبوضہ علاقے کی زمینی صورتحال میں بہتری کا خواہاں ہے تو اسے ایک جگہ سے دوسری جگہ فوجیوں کو منتقل کرنے کی بجائے مقبوضہ علاقے میں تعینات فوجیوں کی تعداد میں کمی کرنا ہوگی ۔ انہوں نے کہاکہ انصاف کا تقاضا ہے کہ فوج میں کمی کا آغاز کپواڑہ سے کیا جائے ۔انہوں نے خبردار کیا کہ کپواڑہ میں اضافی فوج کوتعینات کرنے اور انہیں مزید اراضی فراہم کرنے کی کوششوں کا عوامی سطح پر ڈٹ کر مقابلہ کیا جائے گا۔مزید کشمیر کی خبریں
-
مودی حکومت نے جموں وکشمیر پیپلزلیگ ، پیپلزفریڈم لیگ پرپابندی عائد کردی، لبریشن فرنٹ پرپابندی میں 5 برس کی توسیع
-
مظفرآباد، میٹرک کی سند میں تاریخ پیدائش تبدیل کرنے کا جرم ثابت ہونے پر ملزم کو پانچ سال قید اورایک لاکھ روپے کی سزا
-
بھدرواہ میں 3.6 شدت کے زلزلے کے جھٹکے
-
کشتواڑ میں 3.4 شدت کا زلزلہ
-
جموں و کشمیرمیں بھارتی اقدامات انسانیت کے خلاف سنگین جرائم ہیں، امریکا میں پاکستانی سفیرکا خطاب
-
پاکستان حق خود ارادیت کے حصول تک کشمیری بہن بھائیوں کی اخلاقی، سیاسی اور سفارتی مدد جاری رکھے گا، انوار الحق کاکڑ
-
کشمیری فنکاروں، شاعروں اور موسیقاروں نے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کو اجاگر کرنے میں اہم کردار ادا کیا ہے،مشعال ملک
-
عالم اسلام کو اسلامی تہذیب کی علامتیں مٹانے پر بھارت کا بائیکاٹ کرنا چاہیے ، مشعال ملک
-
گڑھی دوپٹہ سے ملحق علاقے لوگلی کے جنگل میں آگ بھڑک اٹھی
-
میرپورمیں پہلا سافٹ ویئرٹیکنالوجی پارک تکمیل کے آخری مرحلے میں داخل ہو گیا
-
مشعال ملک کا پروفیسر شال کے انتقال پر اظہار تعزیت
-
جنرل اسمبلی میں پاکستا ن کی پیش کردہ قرارداد کی منظوری جموں و کشمیر اور فلسطین کے مکینوں کے لئے امید کی کرن ہے،منیر اکرم
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.