مسلم لیگ (ن ) آئندہ انتخابات میں دو تہائی اکثریت سے کامیاب ہو گی‘شہزاد محمود ایڈووکیٹ

جمعہ 25 مارچ 2016 11:31

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔25 مارچ۔2016ء) مسلم لیگ (ن ) آئندہ انتخابات میں دو تہائی اکثریت سے کامیاب ہو گی ،راجہ فاروق حیدر کی قیادت میں خطہ کے عوام کے ساتھ ہونے والی تمام نا انصافیوں کا ازالہ کیا جائے گا ،اتحاد کی افواہوں سے لیگی کارکنوں کے حوصلے پست نہیں ہوں گے ،آئندہ انتخابات میں صرف رسمی کارروائی باقی ہو گی ،ان خیالات کا اظہار مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنماء و امیدوار اسمبلی چوہدری شہزاد محمود ایڈووکیٹ نے گزشتہ روز اپنے حلقہ انتخاب میں کارکنان سے گفتگو کرتے ہوئے کیا،انہوں نے کہا کہ وزیراعظم پاکستان میاں نواز شریف کی کشمیریوں سے خصوصی دلچسپی ہے ،انشاء اللہ مسلم لیگ (ن) اقتدار میں آکر وزیراعظم پاکستان کا خوشحالی پروگرام خطہ تک لائے گی ،انہوں نے کہا کہ آزادکشمیر میں اس وقت کرپشن ،لوٹ مار کا دوردورہ ہے ،وزراء کرپشن میں لتھڑے ہوئے ہیں ،جن لوگوں کو جیل ہونا چاہیے تھا وہ اقتدار پر براجمان ہیں ،انہوں نے کہا کہ عوام آئندہ انتخابات میں مسلم لیگ (ن) کو بھاری اکثریت سے کامیاب بنا کر اپنے ساتھ ہونے والی نا انصافیوں کا بدلہ لیں۔

متعلقہ عنوان :