نیو سٹی ہاوسنگ اتھارٹی کے 42 ملازمین کو فی الفور مستقل کیا جائے ‘سردار رشید جمال

ڈی جی ہاؤسنگ اتھارٹی لوٹ گھسوٹ میں مگن ہے اس کو اپنے ماتحت عملہ کی بات سننے اور ان کے حق کی بات کرنے کی فرست نہیں ملتی

منگل 29 مارچ 2016 13:43

میرپور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔29 مارچ۔2016ء) منگلا ڈیم توسیعی رابطہ کمیٹی کے سیکرٹری جنرل سردار رشید جمال نے کہا ہے کہ نیو سٹی ہاوسنگ اتھارٹی کے 42 ملازمین کو فی الفور مستقل کیا جائے حکومت آزاد کشمیر نے 5سال متاثرین منگلا ڈیم کے نام پر لوٹ گھسوٹ کا بازار گرم رکھا ہے شرم کا مقام ہے کہ متاثرین منگلا ڈیم کے ان حقداروں کو ان کے حق سے محروم رکھا جا رہا ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے نیو سٹی ہاؤسنگ اتھارٹی کے42ملازمین کے ساتھ ہڑتالی کیمپ میں اظہار یکجہتی کرتے ہوئے منگلا ڈیم توسیعی رابطہ کمیٹی کی جانب سے روزانہ1گھنٹہ ہڑتالی ملازمین کے ساتھ اظہار یکجہتی کے طور پر بیٹھنے کا اعلان کیا انہوں نے کہا کہ ریاست کی ذمہ داری ہے کہ عوام کے مسائل حل کرے بڑے افسوس کا مقام ہے کہ ڈی جی ہاؤسنگ اتھارٹی لوٹ گھسوٹ میں مگن ہے اس کو اپنے ماتحت عملہ کی بات سننے اور ان کے حق کی بات کرنے کی فرست نہیں ملتی گزشتہ کئی سالوں سے نیو سٹی کے اندر متاثرین منگلا ڈیم کے درجنوں مقامی مسائل پر اس نام نہاد ادارہ کے سربراہ نے لوگوں کے مسائل حل کرنے کے بجائے لوگوں کے حقوق چھیننے کا دھندہ شروع کر رکھا ہے ہم نے بار بار ذمہ دار حلقوں سے یہ تحریری طور پر درخواست کی ہے کہ متاثرین منگلا ڈیم کے ساتھ حکومتی جھوٹے وعدوں کے بعد اب متاثرین نیو سٹی کی مفاد عامہ کی جگہوں پر سرے عام ڈاکہ ڈالا جا رہا ہے انہوں نے کہا کہ حکومت پاکستان کے ذمہ دار اداروں نے اگر ہماری بات پر توجہ نہ دی تو حالات کسی وقت بھی شدید صورتحال کی جانب بڑھ سکتے ہیں ہمارے اصلاف نے ہندو بنیا کے خلاف الم جہاد بلند کر کے تحریک آزادی کشمیر کے لیے قربانیاں دے کر ہمیں ظالم قوتوں کے خلاف لڑنے کی اعلیٰ سوچ اور شعوری تربیت دی ہے ہم پر امن شہری ہیں ملازمین ہمارے بھائی ہیں ملازمین کا حق ملنے تک ہم ملازمین کے شانہ بشانہ ہوں گے کسی مائی کے لعل کی اتنی جرت نہیں کہ وہ حقداروں کو ان کے حق سے محروم کرئے انہوں نے ملازمین بھائیوں کو یقین دلایا کہ منگلا ڈیم توسیعی رابطہ کمیٹی آپ کے حقوق کی خاطر ہر طرح کی جانی مالی قربانی سے دریغ نہیں کرے گی متاثرین منگلا ڈیم کے آخری متاثرہ شخص اور ملازمین نیو سٹی ہاؤسنگ اتھارٹی کے مستقل ہونے تک ان کے ساتھ ہیں اور اپنی مثبت سوچ اور پرامن سیاسی جدوجہد کو جاری رکھیں گے۔

متعلقہ عنوان :