میرپور ڈویژن کے قانون ساز اسمبلی کے امیدواروں کے انٹرویو18 اپریل کو زرداری ہاؤ س اسلام آباد میں ہونگے، عامر ذیشان جرال

ہفتہ 16 اپریل 2016 16:26

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔16 اپریل۔2016ء) وزیراعظم آزادکشمیر کے پولیٹیکل سیکرٹری اور پاکستان پیپلزپارٹی کے مرکزی رابطہ سیکرٹری عامر ذیشان جرال کی طرف سے جاری پریس ریلیز کے مطابق میرپور ڈویژن کے قانون ساز اسمبلی کے امیدواروں کے انٹرویوز 18 اپریل بروز سوموار 3 بجے زرداری ہاؤس اسلام آباد میں ہوں گے۔

(جاری ہے)

پارٹی ٹکٹ کے لیے تمام درخواست گذار اس انٹرویو میں اپنی شرکت کو یقینی بنائیں۔

پریس ریلیز میں مذید کہا گیا کہ مہاجرین جموں اور ویلی کے امیدواروں کے انٹرویوز 19 اپریل 3 بجے زرداری ہاؤس میں منعقد ہوں گے۔مزید بتایا گیا کہ پونچھ ڈویژن کے 4 اضلاع راولاکوٹ، باغ، حویلی اور پلندری کی 10 نشستوں کیلئے 42 امیدواروں کے انٹرویو ز کا مرحلہ مکمل ہو چکا ہے جبکہ مظفرآباد ڈویژن کے امیدواروں کے انٹرویوز ہفتہ کے روز مکمل ہو گئے ہیں۔