رکن اسمبلی اور وزیر اعلیٰ پرویز خٹک کے مشیر سورن سنگھ کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا
صدر، وزیراعظم، چیئرمین پی ٹی آئی، وزیراعلیٰ،گورنر،امیر جماعت اسلامی سمیت دیگر سیاسی قائدین کی رکن اسمبلی کے قتل کی شدید الفاظ میں مذمت
جمعہ 22 اپریل 2016 22:24
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔22 اپریل۔2016ء) پیر بابا کے علاقے میں تحریک انصاف کے رکن اسمبلی اور وزیر اعلیٰ پرویز خٹک کے مشیر سورن سنگھ کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا گیا،وزیراعلیٰ،گورنر،سراج الحق ،آفتاب شیر پاؤ،امیر حیدر ہوتی سمیت دیگر سیاسی قائدین نے رکن اسمبلی کے قتل کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے ،پیربابا پولیس کے مطابق رکن اسمبلی اور وزیراعلیٰ پرویزخٹک کے مشیرسورن سنگھ پیربابا میں واقع اپنے گھرجارہے تھے کہ موٹر سائیکل پر سوار دو نامعلوم ملزمان نے ان پر فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں وہ موقع پرجاں بحق ہوگئے،پولیس کے مطابق سورن کو ایک گولی سرپرلگی،واقعہ کے بعد پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لیتے ہوئے سرچ آپریشن شروع کردیا ہے تاہم آخری اطلاعات آنے تک کسی قسم کی گرفتارعمل میں نہیں لائی گئی،سورن سنگھ خیبرپختونخوا اسمبلی کے سرگرم رکن تھے،جبکہ اقلیتی امور کے محکمے میں وزیراعلیٰ کے معاون خصوصی بھی تھے۔
(جاری ہے)
مزید اہم خبریں
-
آرمی چیف کی موجودہ اور نامزد برطانوی چیف آف جنرل اسٹاف سے ملاقاتیں ، پیشہ وارانہ امورپر تبادلہ خیال
-
سمگلنگ ملکی معیشت کے لیے نقصان دہ، کوسٹ گارڈز اسے روکنے میں اہم کردار ادا کرسکتے ہیں،وفاقی وزیر داخلہ
-
کووڈ۔19 مریضوں پر جراثیم کش ادویات کا استعمال ’خطرناک نتائج کا حامل‘
-
غزہ: ان پھٹا گولہ بارود صاف کرنے میں 14 سال لگ سکتے ہیں، ماہرین
-
یوکرین جنگ: بچوں کی ہلاکتوں میں 40 فیصد اضافہ، یونیسف
-
ایران: نوعمر لڑکیوں پر حجاب قوانین کے کڑے اطلاق پر تشویش
-
سوڈان: سلامتی کونسل کا الفاشر میں عسکری کارروائیاں روکنے کا مطالبہ
-
ماحول دوست توانائی کی طرف منصفانہ منتقلی کے اقدام کا آغاز
-
امریکہ: تعلیمی ایکٹ میں ’جنس‘ کی نئی تعریف پر تشویش
-
یوکرین: توانائی اور نقل و حمل کے انتظامات پر حملوں میں تشویشناک اضافہ
-
غزہ: خان یونس میں اسرائیلی بمباری کے خوف سے لوگ علاقہ چھوڑنے پر مجبور
-
قطر سے تارکین وطن کے انسانی حقوق کے تحفظ کا مطالبہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.