بھارتی پولیس نے آسیہ اندرابی اور فہمیدہ صوفی کو گرفتار کرلیا

منگل 26 اپریل 2016 15:11

سرینگر ۔ 26 اپریل (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔26 اپریل۔2016ء) مقبوضہ کشمیر میں بھارتی پولیس نے دختران ملت کی سربراہ آسیہ اندرابی کو ہندواڑہ جانے سے روکنے کیلئے گرفتار کرلیا ہے۔

(جاری ہے)

کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق دختران ملت کی ترجمان نے ایک بیان میں کہاہے کہ آسیہ اندرابی کو پہلے پولیس نے گھر میں نظربند رکھا اور بعد ازاں انہیں پارٹی رہنماء فہمیدہ صوفی کے ہمراہ گرفتار کر کے رام باغ پولیس اسٹیشن منتقل کردیاگیا ۔ آسیہ اندرابی اور فہمیدہ صوفی نے حال ہی میں پر امن مظاہرین پر بھارتی فوج اور پولیس اہلکاروں کی طرف سے اندھا دھند فائرنگ سے شہید ہونیوالے پانچ شہریوں کے اہلخانہ سے اظہار تعزیت کیلئے ہندواڑہ جانا تھا ۔

متعلقہ عنوان :