آئندہ 24گھنٹوں کے دوران اسلام آباد، پنجاب ،خیبر پختونخوا، فاٹا، گلگت بلتستان اورکشمیر بارش کا امکان ہے ،محکمہ موسمیات

جمعرات 12 مئی 2016 12:03

آئندہ 24گھنٹوں کے دوران اسلام آباد، پنجاب ،خیبر پختونخوا، فاٹا، گلگت ..

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔12 مئی۔2016ء ) محکمہ موسمیات نے کہا کہ آئندہ 24گھنٹوں کے دوران خیبر پختونخوا، اسلام آباد، پنجاب ، فاٹا، گلگت بلتستان اورکشمیر بارش کا امکان ہے۔ رواں ہفتہ کے دوران کشمیر، گلگت بلتستان، فاٹا، خیبر پختونخواہ (مالاکنڈ، ہزارہ، پشاور، کوہاٹ ،بنوں، ڈی آئی خان، مردان ڈویژن)، اسلام آباد، بالائی پنجاب (راولپنڈی ،گوجرانوالہ ،سرگودھا، لاہور، فیصل آباد ڈویژن)کے مختلف علاقوں میں وقفے سے تیز ہواوٴں اور گرج چمک کیساتھ بارش کا امکان۔

رواں ہفتہ کے دوران متوقع تیز ہواوٴں/ بارش کے باعث میدانی علاقوں میں دن کے درجہ حرارت میں 3 سے 5 ڈگری کمی کا امکان۔ آئندہ 24گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں دن کے وقت موسم گرم رہیے گا۔

(جاری ہے)

تاہم خیبر پختونخواہ(مالاکنڈ، ہزارہ، پشاور، کوہاٹ، بنوں، مردان، ڈی آئی خان ڈویژن)، اسلام آباد، بالائی پنجاب (راولپنڈی، گوجرانوالہ، لاہور، سرگودھا، ساہیوال، فیصل آباد ڈویژن)، فاٹا، گلگت بلتستان اورکشمیر کے مختلف مقامات پر تیز ہواوٴں اور گرج چمک کیساتھ بارش جبکہ جنوبی پنجاب (ملتان، ڈی جی خان،بہاولپور ڈویژن)، کوئٹہ اور ژوب ڈویژن میں بھی بعض مقامات پر گرد آلود ہوائیں چلنے/ تیز ہواوٴں اور گرج چمک کیساتھ ہلکی بارش کا امکان ہے۔

گزشتہ24 گھنٹوں کے دوران بالائی خیبرپختونخواہ، فاٹا، جنوبی پنجاب اورشمال مشرقی بلوچستان میں تیز ہواوٴں اور گرج چمک کیساتھ بارش ہوئی۔ پاراچنار45، چترال10، پٹن ، کالام04، دیر01۔ ژوب09 ،بارکھان06۔ ڈی جی خان میں 02 ملی میٹرریکارڈ کی گئی۔