Live Updates

آج مظفرآباد میں عمران خان کے جلسہ میں حلقہ پانچ ضلع ہٹیاں بالا سے سینکڑوں گاڑیوں کا قافلہ مظفرآبادروانہ ہو گا ‘اپنے محبوب قائد کا شاندار استقبال کیا جائے گا

تحریک انصاف آزاد کشمیر کے نائب صدر چوہدری اسحاق طاہر اور صاحبزادہ محمود احمد کی صحافیوں سے بات چیت

منگل 17 مئی 2016 14:37

ہٹیاں بالا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔17 مئی۔2016ء) تحریک انصاف آزاد کشمیر کے مرکزی نائب صدر چوہدری اسحاق طاہر ایڈووکیٹ اور ڈویژنل صدر صاحبزادہ محمود احمد ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ آج دارالحکومت مظفرآباد میں عمران خان کے جلسہ میں حلقہ پانچ ضلع ہٹیاں بالا سے سینکڑوں گاڑیوں کا قافلہ مظفرآبادروانہ ہو گا اور اپنے محبوب قائد کا شاندار استقبال کیا جائے گا کل مظفرآباد میں ہو نے والا جلسہ تحریک آزاد ی کشمیر اور پاکستانی سیاست پر گہرے اور مثبت اثرات مرتب کرے گا ۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انھوں نے صحافیوں سے گفتگو کر تے ہو ئے کیا انھوں نے کہا کہ آج کا جلسہ آزاد کشمیر کے آمدہ انتخابات کے لیے ریفرنڈم ثابت ہو گا پیپلز پارٹی اور ن لیگ کی نام نہاد مفاہمتی سیاست میں آخری کیل ٹھوکے گا آزاد کشمیر بھر باالخصوص مظفرآباد ڈویژن کے عوام زیادہ سے زیادہ تعداد میں جلسہ میں شرکت کر کے اسے کامیاب بنائیں پی ٹی آئی کی آزاد کشمیر میں کامیابی کا فیصلہ ہو چکا ہے صرف رسمی کارروائی باقی ہے حلقہ پانچ ضلع ہٹیاں بالا میں پیپلز پارٹی اور ن لیگ نے عوام کو پانچ سالوں میں مایوس کیا ہم انشاء اللہ برسراقتدار آکر عوام کی مایوسیوں ،محرومیوں کا ازالہ عوام کی دہلیز پر کریں گے عمران خان اور بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کی قیادت میں آزاد خطہ کو پیرس بنا کر دم لیں گے

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :