مقبوضہ کشمیر‘ نظر بندوں پر کڑی نگاہ رکھنے کیلئے سرینگر سینٹرل جیل میں 43سی سی ٹی وی کیمرے نصب

جمعرات 9 جون 2016 13:51

سرینگر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔09 جون ۔2016ء) مقبوضہ کشمیر میں قابض انتظامیہ نے سینٹرل جیل سرینگر کے ارد گرد انتہائی اعلی معیار کے43سی سی ٹی وی کیمرے نصب کر دیئے ہیں تاکہ جیل میں نظر بند کشمیریوں پر کڑی نگاہ رکھی جاسکے۔

(جاری ہے)

کشمیر میڈیاسروس کے مطابق ڈائریکٹر جنرل جیل خانہ جات ایس پی وید نے کیمروں کی تنصیب کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس کارروائی کامقصد حفاظتی صورتحال کو مزید بہتر بنانااور قیدیوں پر کڑی نظر رکھنا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ سی سی ٹی وی کیمرے نصب کرنے سے حفاظتی صورتحال کو مزید بہتر بنایا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :